بہار اسمبلی کیلئے 28 اکتوبر کو پہلے مرحلہ کی 71 سیٹوں پر ہونے والے انتخاب میں ’ہندوستانی عوام مورچہ ( ہم ) ‘چھ سیٹوں پر اپنی طاقت دکھانے کیلئے بے قرار ہے، ان میں دو سیٹیں ایسی ہیں جہاں ’ہم ‘کے نئے امیدوار موجودہ اراکین اسمبلی کو چیلنج دینے جارہے ہیں۔
Published: 12 Oct 2020, 7:11 AM IST
پہلے مرحلہ میں ہونے والے انتخاب میں ہم کے چھ امیدوار امام گنج ( محفوظ ) ، بارہ چٹی ( محفوظ) ، ٹیکاری ، کٹنبا ( محفوظ) ، مخدوم پور ( محفوظ ) اور سکندرا( محفوظ ) سیٹ پر اپنی طاقت دکھانے کیلئے تیار ہیں۔ ان میں کٹنبا( محفوظ ) اور سکندرا ( محفوظ ) سیٹ پر ہم کے نئے امیدوار موجودہ رکن اسمبلیوں کو چیلنج دیں گے ۔ وہیں تین ایسی سیٹیں ہیں جہاں مسٹر جیتن رام مانجھی سمیت ان کے دو رشتے دار بھی زور آزمائی کریں گے ۔ ان میں امام گنج ( محفوظ) سے خود مسٹر مانجھی ، بارہ چٹی ( محفوظ ) سے ان کی سمدھن جیوتی دیوی اور مخدوم پور ( محفوظ ) سے مسٹر مانجھی کے داماد انجینئر دیویندر کمار مانجھی شامل ہیں۔
Published: 12 Oct 2020, 7:11 AM IST
امام گنج ( محفوظ ) سیٹ سے ہم کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ رکن اسمبلی جیتن رام مانجھی انتخابی میدان میں ہیں، جہاں ان کا مقابلہ سابق اسمبلی اسپیکر اور راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کے امیدوار ادئے نارائن چودھری سے ہوگا۔ سال 2015 انتخاب میں بھی دونوں قد آور لیڈران مد مقابل تھے ۔ حالانکہ اس انتخاب میں ادئے نارائن چودھری نے جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا تھا جہاں انہیں ’ہم ‘امیدوار جیتن رام مانجھی سے29408 ووٹوں کے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Published: 12 Oct 2020, 7:11 AM IST
بارہ چٹی ( محفوظ ) سے ’ہم ‘کے ٹکٹ پر سابق رکن اسمبلی اور جیتن رام مانجھی کی سمدھن جیوتی دیوی انتخابی میدان میں ہیں اور ان کا مقابلہ آرجے ڈی امیدوار اور موجودہ رکن اسمبلی سمتادیوی سے ہوگا۔ سال 2015 میں آرجے ڈی امیدوار سمتا دیو ی نے لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی ) امیدوار سدھا دیوی کو 19126 ووٹوں کے فرق سے ہرایا تھا۔
Published: 12 Oct 2020, 7:11 AM IST
ٹیکاری سیٹ سے ہم کے ٹکٹ پر سابق وزیر ڈاکٹر انیل کمار انتخابی میدان میں ہیں۔ ہم امیدوار ڈاکٹر انیل کمار کا مقابلہ کانگریس امیدوار سمنت کمار سے ہوگا۔ کانگریس امیدوار سمنت کمار پہلی بار انتخاب لڑ رہے ہی۔ سال 2015 میں اس سیٹ پر جے ڈی یو کے ٹکٹ پر ابھے کمار سنہا نے جیت حاصل کی تھی ۔ جے ڈی یو امیدوار نے ہم امیدوار انیل کمار کو 31813 ووٹوں کے فرق سے ہرایا تھا۔ اس بار مسٹر سنہا بیلا گنج سیٹ سے جے ڈی یو کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔
Published: 12 Oct 2020, 7:11 AM IST
کٹنبا ( محفوظ ) سے ہم نے شرون بھوئیاں کو پارٹی کا امیدوار بنایا ہے ۔ مسٹر بھوئیاں پہلی بار انتخابی میدان میں ہیں جہاں ان کا مقابلہ کانگریس امیدوار اور موجودہ رکن اسمبلی راجیش کمار سے ہوگا۔ سال 2015 کے انتخاب میں کانگریس امیدوار راجیش کمار نے ہم امیدوار سنتوش کمار سمن کو 10098 ووٹوں سے ہرایا تھا۔
Published: 12 Oct 2020, 7:11 AM IST
مخدوم پور ( محفوظ ) سیٹ سے ہم کے ٹکٹ پر جیتن رام مانجھی کے داماد انجینئر دیوندر کمار مانجھی انتخاب لڑ رہے ہیں۔ مسٹر مانجھی کا مقابلہ آر جے ڈی امیدوار ستیش داس سے ہوگا۔ سال 2015 کے انتخاب میں آرجے ڈی امیدوار صوبیدار داس نے ہم امیدوار جیتن رام مانجھی کو 26777 ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی ۔ آرجے ڈی نے اس بار صوبیدار داس کی جگہ ستیش داس کو پارٹی کا امیدوار بنایا ہے ۔ وہیں اس بار جیتن رام مانجھی کی جگہ انجینئر دیوندر کمار مانجھی ہم کے ٹکٹ پر میدان میں ہیں۔ دونوں امیدوار پہلی بار انتخاب لڑرہے ہیں۔
Published: 12 Oct 2020, 7:11 AM IST
اسی طرح سکندرا ( محفوظ ) سیٹ سے ہم کے ٹکٹ پر پرفل کمار مانجھی پارٹی امیدوار بنائے گئے ہیں۔ جہاں ان کامقابلہ کانگریس امیدوار اور موجودہ رکن اسمبلی سدھیر کمار سنگھ عرف بنٹی سے ہوگا۔ ہم امیدوار پرفل کمار مانجھی پہلی بار انتخاب لڑ رہے ہیں۔ سال 2015 کے انتخاب میں کانگریس امیدوار سدھیر کمار سنگھ عرف بنٹی نے لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی ) امیدوار سبھاش چندر بوس کو 7990 ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی ۔
Published: 12 Oct 2020, 7:11 AM IST
غور طلب ہے کہ اس بار کے اسمبلی انتخاب میں این ڈی کی حلیف جماعتوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) ، جے ڈی یو ، ہم اور ویکاس شیل انسان پارٹی ( وی آئی پی ) شامل ہیں۔ وہیں مہا گٹھ بندھن میں آرجے ڈی ، کانگریس اور بایاں محاذ میں شامل سی پی آئی ایم ایل ، سی پی آئی اور سی پی ایم کے امیدوار مل کر انتخاب لڑیں گے ۔
Published: 12 Oct 2020, 7:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Oct 2020, 7:11 AM IST