نئی دہلی: ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو میں لوگوں کی دلچسپی اور کشش اب ختم ہوتی جا رہی ہے کیونکہ ستمبر کے مہینے میں 1.90 کروڑ صارفین نے جیو کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ اسی عرصے میں ملک کی تیسری سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ووڈافون آئیڈیا کے صارفین کی تعداد میں بھی 10.8 لاکھ کی کمی واقع ہوئی، جبکہ دوسری سب سے بڑی کمپنی بھارتی ایئرٹیل کے صارفین کی تعداد میں 2.47 لاکھ کا اضافہ ہوا۔
Published: 28 Nov 2021, 2:11 PM IST
ٹیلی کام ریگولیٹری ٹرائی کی جانب سے ستمبر کے مہینے کے لیے ٹیلی فون صارفین سے حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2021 میں ریلائنس جیو کے صارفین کی تعداد میں ایک کروڑ 90 لاکھ 23 ہزار 618 کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے بعد اس کے صارفین کی کل تعداد 4.29 فیصد کم ہو کر تقریباً 42.5 کروڑ رہ گئی۔ اس دوران ووڈا آئیڈیا کے صارفین کی تعداد 10 لاکھ 77 ہزار 806 یعنی 0.40 فیصد کم ہوکر تقریباً 27 کروڑ رہ گئی ہے۔
Published: 28 Nov 2021, 2:11 PM IST
کسٹمر بیس کے لحاظ سے ملک کی دوسری سب سے بڑی کمپنی بھارتی ایئرٹیل نے ستمبر 2021 میں دو لاکھ 74 ہزار 845 نئے صارفین کو شامل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد اس کے صارفین کی تعداد 0.08 فیصد بڑھ کر 35.4 ملین ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سرکاری ٹیلی کام کمپنیوں بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) اور مہانگر ٹیلی فون نگم لمیٹڈ (ایم ٹی این یل) کے صارفین کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ بی ایس این ایل کے 0.76 فیصد اور ایم ٹی این ایل کے 0.14 فیصد سبسکرائبر کم ہوئے ہیں۔
Published: 28 Nov 2021, 2:11 PM IST
’ٹرائی‘ کے مطابق ملک کی ٹیلی کام مارکیٹ میں پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں کا حصہ 89.99 فیصد ہے اور سرکاری کمپنیوں کا حصہ محض 10.01 فیصد ۔ ستمبر کے مہینے میں ملک میں موبائل فون صارفین کی کل تعداد بھی 1.74 فیصد کم ہو کر 116.60 کروڑ رہ گئی ہے۔ دیہی علاقوں کے مقابلے شہری علاقوں میں موبائل صارفین کی تعداد زیادہ کم ہو رہی ہے۔ شہری علاقوں میں صارفین کی تعداد ستمبر میں 1.92 فیصد کم ہو کر 63.8 ملین ہو گئی، جبکہ دیہی علاقوں میں یہ 1.53 فیصد کم ہو کر 52.8 ملین ہو گئی۔
’ٹرائی‘ کے مطابق ستمبر 2021 میں ملک میں کل ٹیلی فون صارفین اس سال اگست کے مقابلے میں 1.69 فیصد کم ہو کر 118.91 کروڑ رہ گئے۔
Published: 28 Nov 2021, 2:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Nov 2021, 2:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز