نئی دہلی: ٹیلی کام آپریٹر جیو اور ائیرٹیل نے اپنی 5 جی سروس کو رول آؤٹ (متعارف) کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں ان کمپنیوں کے صارفین کی جیبوں پر کچھ مزید بوجھ پڑ سکتا ہے۔ حالانکہ اس رول آؤٹ کے بعد کمپنیوں نے اپنی سروس کی قیمتوں میں کسی اضافے کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن اپنے ریچارج پلان کی قیمتیں ضرور بڑھا دی ہیں۔
Published: undefined
ائیرٹیل کی بات کریں تو کمپنی نے اپنے منیمم ریچارج پلان کی قیمت بڑھائی تھی لیکن پورے لائن اَپ میں بدلاؤ نہیں کیا تھا۔ ان کمپنیوں نے اپنے ریچارج پلان کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کوئی معلومات نہیں دی ہے۔ خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کمپنیاں اپنی سروس کو 5 سے 10 فیصد مہنگی کر سکتی ہیں، جس کی اہم وجہ 5 جی سروس کا رول آؤٹ ہے۔
Published: undefined
اکنامک ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق جیو اور ائیرٹیل 5 جی کنیکٹویٹی کے لیے الگ الگ پلان پر غور کر رہے ہیں۔ اس پلان کی قیمت ریگولر 4 جی ریچارج پلان کے مقابلے 5 سے 10فیصد زیادہ ہوگی۔ جیو اور ائیرٹیل اپنے 5 جی پلانس کو 2024 کی دوسری شش ماہی میں لانچ کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
کمپنیاں ریچارج پلان کی قیمت بڑھا کر اپنے اے آر پی یو (ایوریج روینیو پر یوزر) کو بڑھانا چاہتی ہیں، جس سے انویسٹمنٹ کو ریکور کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ کمپنیاں اسٹینڈرڈ 4 جی پلانس کے مقابلے 30 فیصد زیادہ ڈیٹا دیں گی۔ عام طور پر کمپنیاں 1.5 جی بی اور 3 جی بی یومیہ ڈیٹا پلانس آفر کرتی ہیں۔ چونکہ 5 جی سروس پر صارفین کو زیادہ اسپیڈ فراہم کرے گی، تو یقینی طور پران کی کھپت بھی بڑھے گی۔ کمپنی موجودہ 4 جی پلانس کی قیمت میں بھی اضافہ کر سکتی ہے۔
Published: undefined
دونوں ہی ٹیلی کام آپریٹرس نے ابھی تک اس سروس کو مونیٹائز نہیں کیا ہے۔ دونوں ہی اسے تحفتاً آفر کر رہے ہیں۔ یعنی نئے پلانس کے بعد آپ کو 5 جی ڈیٹا کے لیے پیسے خرچ کرنے ہوں گے۔ ابھی اَن لمیٹیڈ 5 جی ڈیٹا یوزرس کو یہ فری میں مل رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined