دھنباد: جھارکھنڈ کے دھنباد میں ایک ہولناک حادثے کی خبر ہے۔ مشہور ڈاکٹر سی سی ہزرا اسپتال میں ہفتہ کی رات دیر گئے لگنے والی آگ میں 6 افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں ڈاکٹر وکاس ہزرا، ان کی اہلیہ ڈاکٹر پریما ہزرا، گھریلو ملازمہ اور ڈاکٹر وکاس کے دو مہمان شامل ہیں۔
Published: undefined
ایس ایس پی دھنباد سنجیو کمار نے بتایا کہ شہر کے ایک اسپتال کے رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنے سے 6 افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں ڈاکٹر، ان کی اہلیہ اور گھریلو ملازم شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان تمام کی موت آگ میں جلنے سے نہیں بلکہ زہریلے دھوئیں کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہوئی۔ غنیمت یہ رہی کہ تمام مریضوں کو ہسپتال سے بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔
Published: undefined
واقعہ دھنباد کے بینک موڈ تھانہ علاقہ کے ہزرا کلینک اور ہسپتال کا بتایا جا رہا ہے۔ کلینک اور ڈاکٹر کا دفتر ایک ہی کیمپس میں واقع ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھر میں آگ لگی ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔ یہ واقعہ 28 جنوری کی صبح 2 بجے کا بتایا جا رہا ہے۔
Published: undefined
فائر آفیسر لکشمن پرساد نے بتایا کہ آگ کی اطلاع ملتے ہی ہم موقع پر پہنچ گئے۔ ہمارے پہنچنے سے پہلے ہی آگ بجھ چکی تھی۔ اگر ہمیں پہلے اطلاع مل جاتی تو ہم بہت کچھ کر سکتے تھے۔ 5 مرد، 2 خواتین اور 2 کتوں کو بچا لیا گیا، تاہم کتے کی موت ہو گئی۔ تمام افراد کو ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ جھارکھنڈ ہیمنت سورین نے اسپتال میں لگنے والی آگ کے دوران ہونے والی ہلکاتوں پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ’’ہزرا میموریل ہسپتال دھنباد میں دیر رات لگنے والی آگ میں مشہور ڈاکٹر جوڑے ڈاکٹر وکاس اور ڈاکٹر پریما ہزرا سمیت 6 لوگوں کی موت کی خبر سے گہرا رنج ہوا۔ خدا مرحومین کی روحوں کو سکون عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو دکھ کی اس گھڑی کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined