رانچی: جھارکھنڈ میں تیسرے مرحلے میں اسمبلی کی 17 سیٹوں پر 12 دسمبر کو ہونے والےالیکشن کے لیے نوٹیفکیشن آج جاری ہوگیا۔ ریاستی الیکشن دفتر کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ جھارکھنڈ میں تیسرے مرحلے کے تحت 12 دسمبر 2019 کو کوڈرما، برکٹھا، برہی، برکاگاؤں، رام گڑھ، مانڈو، ہزاری باغ، سِمریا (محفوظ)، دھنوار، گومیا، بورمو، ایچا گڑھ، سِلِّی، کِھجری (محفوظ)، رانچی، ہٹیا اور کانکے(محفوظ) میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے۔
Published: undefined
نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی اب امیدوار تیسرے مرحلے میں اسمبلی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرسکیں گے۔ اس مرحلے میں 55.01 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی (ووٹ) کا استعمال کریں گے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ تیسرے مرحلےکے لیے پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ 25 نومبر ہے۔ وہیں پرچہ نامزدگی کی جانچ 26 نومبر کو ہوگی اور نام واپسی کی آخری تاریخ 28 نومبر ہے۔ 12 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی 23 دسمبر کو ہوگی۔ مکمل انتخابی عمل 29 دسمبر کو ختم ہوجائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز