مختلف سرکاری منصوبوں تک ضرورت مند لوگوں کی رسائی آسان کرنے اور راشن کارڈ، کسان کریڈٹ کارڈ، پنشن منصوبہ، جاب کارڈ سمیت مختلف طرح کی درخواستوں کا موقع پر نمٹارا کرنے کے لیے جھارکھنڈ حکومت 12 اکتوبر سے ’آپ کی یوجنا، آپ کی سرکار، آپ کے دوار‘ (آپ کا منصوبہ، آپ کی حکومت، آپ کے دروازے) مہم شروع کرے گی۔ ہیمنت سورین کی قیادت والی حکومت آئندہ 29 دسمبر کو اپنے تین سامل مکمل کر لے گی۔ اس سے قبل شروع ہونے والی اس مہم کا مقصد دور دراز علاقوں کے لوگوں تک حکومت کی براہ راست رسائی کو یقینی بنانا ہے۔
Published: undefined
ریاستی حکومت کی طرف سے آفیشیل طور پر یہ جانکاری دی گئی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ مہم دو مراحل میں چلے گی۔ پہلا مرحلہ 12 اکتوبر سے 22 اکتوبر تک اور دوسرا مرحلہ یکم نومبر سے 14 نومبر تک ہوگا۔ اس دوران 4300 سے زیادہ پنچایتوں اور سبھی بلدیوں میں کیمپ لگا کر لوگوں کی درخواستوں کا بروقت نمٹارا کیا جائے گا۔ ریاست سے لے کر ضلع اور بلاک سطح تک کے افسر ان کیمپوں میں خود موجود رہیں گے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ایسی مہم گزشتہ سال بھی چلائی گئی تھی۔ ریاستی حکومت کے مطابق 2021 میں اس طرح چلائے گئے پروگرام کے دوران مجموعی طور پر 35.95 لاکھ درخواستیں ملی تھیں۔ ان میں سے 35.56 لاکھ درخواستوں کا نمٹارہ کیا گیا۔
Published: undefined
بہرحال، بتایا جاتا ہے کہ ان کیمپوں میں فوڈ سیکورٹی منصوبہ کے تحت نئے راشن کارڈ منظوری کے لیے درخواست نامہ کی منظوری، راشن کارڈ کی خامیوں کو دور کرنے، پنشن حاصل کرنے میں مستفیدین کو ہو رہے مسائل کو دور کرنے، منریگا کے تحت نئے جاب کارڈ، جھارکھنڈ لوٹنے والے مہاجر مزدوروں کے لیے ترجیحی طور پر جاب کارڈ بنانے، ہڑیا-دارو کی فروخت میں لگی خواتین کی شناخت کر انھیں پھولو-جھانو آشیرواد یوجنا سے جوڑ کر متبادل روزگار دینے، زمین کا لگان کی رسید کاٹنے، تقرری نامہ، ملکیت کی تقسیم، زرعی قرض معافی، ای-مزدوری پورٹل پر رجسٹریشن کی درخواست سمیت مختلف معاملوں کا نمٹارہ بروقت کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined