جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بدھ کے روز ریاست کے لاء اینڈ آرڈر کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو کچھ اہم ہدایات دیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر اس معاملے میں کسی سطح پر کوئی کوتاہی یا لاپروائی ہوئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پوری ریاست میں امن و امان کا ماحول برقرار رہے، اس کے لیے جرائم اور جرائم پیشہ افراد پر قابو پانا ضروری ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے سبھی ضروری اقدام کیے جانے چاہئیں۔ مجرمانہ واقعات میں شامل افراد کی شناخت کر ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور آئندہ تہواروں کے دوران سیکورٹی نظام چاق و چوبند رہنی چاہیے۔ ایسے غیر سماجی عناصر پر سخت نگاہ رکھی جائے جو بدامنی پھیلانے کی سازش کرتے ہیں۔ ہر حال میں لاء اینڈ آرڈر حکومت کی اعلیٰ ترجیحات میں شامل ہے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اپنے رہائشی دفتر میں مختلف منصوبوں کی عمل آوری اور تقرری امتحانات سے جڑے معاملوں پر بھی ریاست کے اعلیٰ افسران سے تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے کہا کہ 21 سے 50 سال تک کی خواتین کو معاشی امداد دینے کے منصوبہ کو زمین پر اتارا جائے اور مستفیدین کی شناخت سے متعلق سبھی عمل جلد پورے کیے جائیں۔ اس میٹنگ میں جھارکھنڈ پولیس بھرتی امتحان 2023 اور جھارکھنڈ ایکسائز کانسٹیبل مقابلہ جاتی امتحان 2023 کے لیے ہو رہی تیاریوں کی جانکاری لی۔ انھوں نے ان دونوں تقرریوں کو ڈیڈلائن کے تحت پورا کرنے کی ہدایت بھی دی۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ نے میٹنگ میں افسران سے کہا کہ کہا کہ مذکورہ تقرریوں میں پوری شفافیت اور رازداری کا خیال رکھا جانا چاہیے۔ اس میں کسی بھی طرح کی بے ضابطگی اور خامی نہ ہو، اس کو یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے پولیس، ہوم گارڈ، فاریسٹ اور ایکسائز جیسی یونیفارم سروسز کی تقرری کے عمل میں یکسانیت لانے کی ہدایت بھی متعلقہ افسران کو دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined