جھارکھنڈ کے چائباسہ میں ایک مشہور کمپنی کی سافٹ ویئر خاتون انجینئر سے 10 لوگوں نے اجتماعی عصمت دری کا شرمناک واقعہ انجام دیا ہے۔ اسے سنگین حالت میں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واردات جمعہ کی دیر شام کی بتائی جا رہی ہے۔ متاثرہ لڑکی ایک لڑکے (دوست) کے ساتھ اسکوٹی پر چائباسہ کے مفصل تھانہ حلقہ واقع ٹیکراتاہو میں ایئروڈرام علاقہ میں سیر و سیاحت کے لیے گئی تھی۔ اسی دوران آٹھ دس لوگوں نے دونوں کو گھیر لیا۔ لڑکی کے دوست کو مار پیٹ کر وہاں سے بھگا دیا گیا اور لڑکی کو وہاں سے دور جھاڑیوں کی طرف لے جا کر اجتماعی عصمت دری کا واقعہ انجام دیا۔ مخالفت کرنے پر انھوں نے لڑکی کے ساتھ بھی مار پیٹ کی۔ انھوں نے متاثرہ سافٹ ویئر انجینئر کا پرس اور موبائل بھی چھین لیا۔
Published: undefined
متاثرہ لڑکی جھینک پانی تھانہ کے ایک گاؤں کی رہنے والی ہے اور ان دنوں ورک فروم ہوم کر رہی ہے۔ جمعہ کو کام ختم کرنے کے بعد وہ گھومنے کے لیے نکلی تھی۔ واردات کے بعد وہ کسی طرح بدحواسی کی حال میں گھر لوٹی۔ اس نے گھر والوں کو پورے واقعہ کی جانکاری دی۔ اس کے بعد اہل خانہ نے پولیس کو اس واقعہ سے مطلع کیا۔
Published: undefined
چائباسہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ آشوتوش شیکھر نے بتایا کہ فی الحال نامعلوم جرائم پیشوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ شبہ کی بنیاد پر کچھ نوجوانوں کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ یہ سبھی نوجوان آس پاس کے گاؤں کے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز