رانچی: جھارکھنڈ میں دمکا اور بیرمو اسمبلی ضمنی انتخاب کے لئے کل ہونے والی ووٹ شماری کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ریاستی چیف الیکشن افسر راہل پروار نے سموار کو یہاں یواین آئی کو بتایا کہ بیرمو اور دمکا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لئے منگل کو صبح آٹھ بجے سے سخت حفاظتی انتظامات کے مابین رائے شماری شروع ہوگی۔ نتائج کل شام تک موصول ہوجائیں گے۔ کووڈ-19 وبا کے مابین دمکا اور بیر موسیٹ کے لئے تین نومبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ کانگریس رکن اسمبلی راجندر پرساد سنگھ کی موت کے بعد بیرموسیٹ پر ضمنی انتخاب کرایا گیا ہے۔ بیرمو سیٹ پر کانگریس کے جے منگل سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے یوگیشور مہتو سمیت کل 16 امیدوار میدان میں ہیں۔ دوسری جانب دمکا سیٹ پر 12 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں اہم طور سے بی جے پی کی ڈاکٹرلوئس مرانڈی اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ ( جے ایم ایم ) امیدوار بسنت سورین شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined