قومی خبریں

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: جے ایم ایم کی 35 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری، کلپنا سورین، بسنت سورین کے نام شامل

جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں میں 35 نشستوں کا اعلان کیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>ہیمنت سورین اور ان کی بیوی کلپنا سورین، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/HemantSorenJMM">@HemantSorenJMM</a></p></div>

ہیمنت سورین اور ان کی بیوی کلپنا سورین، تصویر @HemantSorenJMM

 

رانچی: جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں میں 35 نشستوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس میں سی ایم ہیمنت سورین کو برہیٹ سیٹ سے، ان کی بیوی کلپنا سورین کو گانڈے سیٹ سے اور بھائی بسنت سورین کو دمکا سیٹ سے امیدوار قرار دیا گیا ہے۔ جے ایم ایم انڈیا الائنس کے تحت جھارکھنڈ میں 40 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ پارٹی نے راج محل سیٹ سے ایم ٹی راجہ، بوریو سے دھننجے سورین، مہیش پور سے اسٹیفن مرانڈی، شکاری پاڑا سے آلوک سورین، نالہ سے رویندر ناتھ مہتو، مادھو پور سے حفیظ الحسن، سارٹھ سے ادے شنکر سنگھ، گرڈیہ سے سودیویہ کمار کو میدان میں اتارا ہے۔ جبکہ ڈمری سے بے بی دیوی، چندن کیاری سے اماکانت راجک، ٹونٹی سے متھرا پرساد مہتو، بہارگوڑہ سے سمیر موہنتی، گھاٹ شیلا سے رام داس سورین، پوٹکا سے سنجیو سردار اور جگل سلائی سے منگل کالندی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

Published: undefined

ایچا گڑھ سے سبیتا مہتو، چائیباسا سے دیپک بیروا، مجھگاؤں سے نیرل پورتی، منوہر پور سے جگت مانجھی، کھرساواں سے دشرتھ گگرائی، تمر سے وکاس منڈا، تورپا سے سدیپ گوڈیا، گملا سے بھوشن ترکی، لاتیہار سے بیدیا ناتھ رام، گڑھوا سے متھیلیش ٹھاکر، جموا سے کیدار ہاجرا، بھاوناتھ پور سے اننت پرتاپ دیو، سیمریا سے منوج چندر، سلی سے امیت مہتو، برکٹھا سے جانکی یادو، دھنور سے نظام الدین انصاری اور لٹی پارہ سے ہیم لال مرمو کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ جھارکھنڈ میں کل 81 اسمبلی سیٹوں پر دو مرحلوں میں انتخابات ہونے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 43 سیٹوں پر 13 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ باقی 38 سیٹوں پر دوسرے مرحلے میں 20 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ نتائج کا اعلان 23 نومبر کو کیا جائے گا۔ جھارکھنڈ میں اہم مقابلہ انڈیا اتحاد اور این ڈی اے کے درمیان مانا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined