قومی خبریں

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد میں طئے ہوا سیٹوں کا فارمولہ، 30 سیٹوں پر لڑے گی کانگریس

انڈیا اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم کا جو فارمولہ طئے ہوا ہے اس کے مطابق جھارکھنڈ مکتی مورچہ 40، کانگریس 30، آر جے ڈی اور لیفٹ پارٹی 11 سیٹوں پر اسمبلی انتخاب لڑے گی۔

<div class="paragraphs"><p>رانچی میں راہل گاندھی کا استقبال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/HemantSorenJMM">@HemantSorenJMM</a></p></div>

رانچی میں راہل گاندھی کا استقبال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، تصویر @HemantSorenJMM

 

جھارکھنڈ میں ہونے والے اسمبلی انتخاب کے لئے انڈیا اتحاد کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کا معاملہ طئے پا گیا ہے۔ انڈیا اتحاد میں شامل تمام سیاسی پارٹیوں نے سیٹوں کی تقسیم کو بلا اختلاف قبول کر لیا ہے۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ، کانگریس، آر جے ڈی اور لیفٹ پارٹیاں مل کر انتخاب لڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Published: undefined

سیٹوں کی تقسیم سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے جھارکھنڈ کے کانگریس صدر کیشو مہتو کملیش نے کہا کہ انڈیا اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم کا لائحہ عمل تیار ہو گیا ہے۔ کانگریس جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب میں 30 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کرے گی۔ جھارکھنڈ کے موجودہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی پارٹی جھارکھنڈ مکتی مورچہ 40 سیٹوں پر امیدوار اتارے گی۔ اس کے علاوہ باقی بچی 11 سیٹوں پر آر جے ڈی اور لیفٹ پارٹی انتخاب لڑے گی۔ ساتھ ہی کیشو مہتو نے کہا کہ انڈیا اتحاد مل جل کر اور مضبوطی کے ساتھ مخالفین کا مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔

Published: undefined

کانگریس ریاستی صدر کا کہنا ہے کہ پارٹی نے کئی سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے اور باقی بچے ہوئے امیدوارں کی فہرست بھی جلد ہی جاری کر دے گی۔ دراصل پیر کو دیر رات کانگریس نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب کے لئے اپنے 21 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی۔ بچی ہوئی 9 سیٹوں کے لئے دوسری فہرست ابھی آنی باقی ہے۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بھی پچھلے دنوں سیٹ کی تقسیم کے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ 70 سیٹوں پر انتخاب لڑے گی، جبکہ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور لیفٹ پارٹی 11 سیٹوں پر امیدوار اتارے گی۔

Published: undefined

واضح ہو کہ جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخاب کے لئے دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلہ کی ووٹنگ 13 نومبر اور دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ 20 نومبر کو مقرر ہے۔ انتخاب کے نتائج 23 نومبر کو برآمد ہوں گے۔ سبھی پارٹیاں انتخاب کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور آنے والے دنوں میں سرکردہ لیڈران زور و شور سے انتخابی ریلی اور اجلاس کا انعقاد بھی کرنے والے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined