جھارکھنڈ میں مکر سنکرانتی کے پیش نظر سجے ایک بازار میں خوفناک آتشزدگی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مغربی سنگھ بھوم ضلع کے چاکولیا واقع کیروکوچا میں اسپیشل ہاٹل لگایا گیا تھا جہاں پٹاخہ بیچنے والے دکاندار بڑی تعداد میں پہنچے تھے۔ انہیں پٹاخوں میں آگ لگ گئی جو پورے علاقہ میں پھیل گئی اور اس نے خوفناک شکل اختیار کر لی۔ اس آتشزدگی واقعہ میں تقریباً 40 لاکھ روپے کا اثاثہ جل کر خاک ہو گیا۔
Published: undefined
دراصل چاکولیا واقع کیروکوچا میں ہر منگل کو بازار لگتا ہے اور مکر سنکرانتی کے موقع پر خصوصی بازار بڑے سطح پر سجایا جاتا ہے۔ اس سال بھی یہ بازار لگا جس میں پٹاخے کی تقریباً 50 دکانیں لگائی گئی تھیں۔ کسی ایک دکان میں اچانک آگ لگ گئی جو دھیرے دھیرے دیگر دکانوں تک پھیل گئی اور افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ آگ لگنے کی وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس آتشزدگی واقعہ میں 13 موٹر سائیکل اور ایک چھوٹا ہاتھی (چار پہیہ گاڑی) نذرِ آتش ہو گئے۔ لوگوں نے حادثہ کے بعد کچھ ایسی گاڑیوں میں بھی آگ لگنے کے نشانات دیکھے جن میں لوگ سوار ہو کر بھاگ رہے تھے۔ اس آتشزدگی واقعہ کی خبر ملنے پر چاکولیا سی او اوپندر کمار، شیام سندر پور پولیس اور فائر بریگیڈ دستہ موقع پر پہنچے۔ بازار میں لگی آگ خوفناک تھی جس پر کافی مشقتوں کے بعد قابو پایا گیا۔
Published: undefined
چاکولیا سی او نے اس حادثہ کے تعلق سے کہا کہ ’’میں نے پولیس سے کہا تھا کہ پٹاخہ فروخت کرنے والے بھی بازار میں پہنچے ہیں جن کی جانچ کر لی جائے۔‘‘ تھانہ انچارج دلیپ بلونگ کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ پٹاخہ فروخت کرنے کے لیے کسی طرح کی کوئی اجازت نہیں لی گئی تھی۔ اس لیے جانچ کے بعد قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined