دھنباد: جھارکھنڈ کے دھنباد شہر میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج (اے ڈی جے) اتم آنند کو مارننگ واک کے دوران ایک آٹو نے پیچھے سے ٹکر مار دی، جس سے ان کی موت ہو گئی۔ پہلے اس معاملہ کو ’ہٹ اینڈ رن‘ کے طور پر لیا گیا تھا لیکن اب جبکہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ چکی ہے تو ظاہر ہو رہا ہے کہ واردات کو سازش کے طور پر انجام دیا گیا ہے۔
اس معاملہ میں پولیس نے قتل کی دفعات میں مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے معاملہ کی سی بی آئی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں، جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے اس معاملہ میں از خود نوٹس لے لیا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ دھنباد کے اے ڈی جے اتم آنند بدھ کی صبح سیر پر نکلے تھے، تبھی پیچھے سے ایک آٹو نے دانستہ طور پر انہیں ٹکر مار دی، جس سے وہ لہولہان ہو کر گر پڑے۔ بعد میں انہیں شہید نرمل مہتو میڈیکل کالج اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے۔
Published: undefined
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آ رہا ہے کہ اتم آنند صبح کی سیر کے دوران سڑک کے کنارے پر جاگنگ کر رہے ہیں۔ تبھی ایک آٹو جو کہ سڑک کے بیچ میں چل رہا تھا اچانک اس کا رخ اے ڈی جے کی جانب ہو جاتا ہے۔ آٹو ڈرائیور اچانک سے اتم آنند کو پیچھے سے ٹکر مارتا ہے اور موقع سے فرار ہو جاتا ہے۔
Published: undefined
پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ جس آٹو سے اے ڈی جے اتم آنند کو ٹکر ماری گئی ہے وہ رات کے وقت ہی چوری ہو گیا تھا اور چوری کی واردات کے تین گھنٹے بعد ہی اس قتل کو انجام دیا گیا۔ جج اتم آنند کا بنیادی طور پر جھارکھنڈ کے ہزاری باغ سے تعلق تھا۔
Published: undefined
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اتم آنند دھنباد شہر میں گینگسڑ امن سنگھ سمیت 15 سے زیادہ مافیا اور جرائم پیشہ افراد کے مقدموں کی سماعت کر رہے تھے اور حال ہی میں انہوں نے کئی گینگسٹروں کی درخواست ضمانت نامنظور کر دی تھی۔ ان کی بیوی نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
Published: undefined
ادھر، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے چیئرمین وکاس سنگھ نے سپریم کورٹ سے جھارکھنڈ میں اے ڈی جے اتم آنند کے قتل کی سی بی آئی کے ذریعے تفتیش کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وکاس سنگھ نے کہا کہ عدلیہ کو آزاد اور منصف کی حفاظت ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ یہ سازش کے تحت کیا گیا ایک قتل ہے۔
Published: undefined
ادھر، جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے اس معاملہ میں از خود نوٹس لے لیا ہے۔ ہائی کورٹ نے جھارکھنڈ حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے اور پولیس اور انتظامیہ سے بھی جواب طلب کیا ہے۔ جبکہ وکاس سنگھ نے اس معاملہ میں سپریم کورٹ سے بھی از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
وکاس سنگھ کی درخواست پر سپریم کورٹ نے کہا کہ فی الحال اس معاملہ کو ہائی کورٹ کے پاس ہی رہنے دیں، ہمارے دخل کی ضرورت نہیں ہے۔ خیال رہے کہ جھارکھنڈ ہائی کورٹ آج یعنی جمعرات کو ہی اس معاملہ کی سماعت کرے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined