جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے سیاسی درجہ حرارت بلند ہوگیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بی جے پی پر سخت حملہ کیا اور اس پر بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا الزام لگایا۔ گڑھوا اسمبلی سیٹ کے رانکا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے کارگزار صدر نے کہا کہ بی جے پی رہنماؤں کا بنگلہ دیش کے بارے میں ’دوہرا معیار‘ ہے۔
Published: undefined
انہوں نے سوال کیا کہ ’’مرکز نے بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے بعد ہندوستان میں پناہ لینے کی اجازت کیوں دی؟ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا انہوں نے بنگلہ دیش کے ساتھ کوئی اندرونی معاہدہ کیا ہوا ہے؟ میں آپ یعنی مرکز سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ نے شیخ حسینہ کے ہیلی کاپٹر کو یہاں اترنے کی اجازت کیوں دی؟ آپ نے انہیں کس بنیاد پر پناہ دی ہے؟‘‘
Published: undefined
وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے تبصرے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے رانچی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے ایک دن بعد سامنے آئے ہیں، جس میں جے ایم ایم کی قیادت والی سورین حکومت پر بنگلہ دیشی دراندازوں کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ امت شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ جھارکھنڈ میں قبائلی آبادی کم ہو رہی ہے۔
Published: undefined
امت شاہ نے یہ بھی وعدہ کیا کہ اگر آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو وہ جھارکھنڈ میں دراندازوں سے زمین واپس لینے اور انہیں بے دخل کرنے کے لیے سخت قانون بنائیں گے۔ وزیر داخلہ کے بیان کو نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعلی سورین نے سوال کیا کہ جھارکھنڈ میں پیدا ہونے والی بجلی مرکزی حکومت بنگلہ دیش کو کیوں دیتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined