قومی خبریں

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں اعتماد کا ووٹ پیش کیا تھا۔

ہیمنت سورین، تصویر آئی اے این ایس
ہیمنت سورین، تصویر آئی اے این ایس 

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔ واضح رہے انہوں نے اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں اعتماد کا ووٹ پیش کیا تھا۔ یہ خصوصی اجلاس کانکنی کی لیز کے معاملے میں الیکشن کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں بلایا گیا تھا، کیونکہ کہا یہ جا رہا ہے کہ کمیشن نے سورین کے خلاف سفارش کی ہے۔ واضح رہے الیکشن کمیشن نے اپنی سفارش کا خط جھارکنڈ کے گورنر کو بھیجا ہے جو ابھی کھولا نہیں گیا ہے۔ اس خط میں کیا سفارش کی گئی ہے اس کا پتہ اس لفافے کے کھولے جانے کے بعد ہی پتہ لگے گا۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن نے جب سے اپنی سفارش کا لفافہ گورنر کو بھیجا ہے جب سے صوبہ جھارکنڈ میں سیاسی بے چینی بڑھ گئی ہے۔ ادھر وزیر اعلی ہمینت سورین کا الزام ہے کہ بی جے پی ان کے ارکان اسمبلی کو توڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بی جے پی کی اس کوشش کی وجہ سے ہی وزیر اعلی ہیمنت سورین نے اسمبلی میں اعتماد کی تحریک پیش کی تھی اور انہوں نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔

Published: undefined

اب دیکھنا یہ ہے کہ جھارکنڈ میں سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اور اس بند لفافے میں کیا نکلتا ہے، لیکن آج اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیر اعلی ہیمنت سورین کا ہاتھ سیاسی طور پر اوپر ہو گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined