اتر پردیش کے جھانسی میڈیکل کالج میں آتشزدگی کے نتیجے میں 10 بچوں کی موت اور متعدد کے زخمی ہونے کے افسوسناک واقعے پر سیاسی لیڈران کی شدید ردعمل سامنے آئی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے حکومت کی لاپروائی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے سخت الفاظ میں تنقید کی، جبکہ بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا کہ جھانسی میڈیکل کالج میں آتشزدگی کے باعث بچوں کی موت اور زخمی ہونے کی خبر انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ میڈیکل مینجمنٹ اور انتظامیہ کی لاپروائی یا آکسیجن کنسنٹریٹر کے ناقص معیار کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے ذمہ دار افراد پر فوری قانونی کارروائی اور متاثرہ خاندانوں کو 1-1 کروڑ روپے کی امدادی رقم دینے کا مطالبہ کیا۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے وزیر صحت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست میں صحت کا نظام بدترین حالت میں ہے اور وزیر صحت اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو انتخابی مہم چھوڑ کر صحت کے شعبے کی بدحالی پر توجہ دینی چاہیے۔
دوسری جانب، بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے بھی اس واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جھانسی میڈیکل کالج میں بچوں کی موت نے عوام کو صدمے اور غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت قصورواروں کو سخت قانونی سزا دے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرے۔
Published: undefined
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مرنے والے بچوں کے والدین کو 5-5 لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے کی مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس اور انتظامیہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined