قومی خبریں

جھانسی کے میڈیکل کالج میں 10 نوزائیدہ بچوں کی موت، پرینکا گاندھی کا اظہارِ افسوس

جھانسی کے میڈیکل کالج میں نوزائیدہ بچوں کے وارڈ میں آگ لگنے سے 10 بچوں کی موت پر پرینکا گاندھی اور کانگریس نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی / تصویر ایکس</p></div>

پرینکا گاندھی / تصویر ایکس

 

جھانسی کے مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج میں نوزائیدہ بچوں کے وارڈ میں جمعہ کی رات آگ لگنے سے کم از کم 10 بچوں کی موت ہو گئی جبکہ 16 بچے شدید زخمی ہو گئے۔ ضلعی مجسٹریٹ اویناش کمار نے بتایا کہ آگ رات 10:45 پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ اسپتال کی نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال یونٹ (این آئی سی یو) کے باہر موجود بچوں کو نکال لیا گیا جبکہ اندر موجود کچھ بچوں کو بچایا جا سکا۔

Published: undefined

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے اس دل دہلا دینے والے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "یہ انتہائی افسوسناک خبر ہے۔ اس وقت الفاظ بے معنی ہیں، لیکن ہم ان خاندانوں کے غم میں شریک ہیں جنہوں نے اپنے معصوم بچوں کو کھو دیا۔"

کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان جاری کیا، ’’جھانسی میڈیکل کالج میں پیش آنے والا یہ دل دہلا دینے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ کانگریس پارٹی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور دعا کرتی ہے کہ خدا مرحوم بچوں کو جنت میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ جھانسی میں مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج کے بچوں کے وارڈ میں جمعہ کی رات آگ لگنے سے کم از کم 10 نوزائیدہ بچے جاں بحق ہو گئے، جبکہ 16 بچے شدید طور پر جھلس گئے۔ جھانسی کے ضلعی مجسٹریٹ اویناش کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ اسپتال کی نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال یونٹ (این آئی سی یو) میں رات 10 بج کر 45 منٹ پر ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ این آئی سی یو کے بیرونی حصے میں موجود تمام بچوں کو اور اندر موجود کچھ بچوں کو باہر نکال لیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined