رائے پور: چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے کرسمس کے موقع پر نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہاکہ عیسی مسیح نے پوری انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے محنت، مہربانی، شفقت اور خدمت کا راستہ دکھایا۔ہمیں ان کے بتائے ہوئے رستے چلنے اور ان کی تعلیمات کو اپنے طرز عمل میں اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
بگھیل نے راجدھانی کے سینٹ پال کیتھڈرل پہنچ کر مسیحی سماج کے لوگوں سے ملاقات کرکے انہیں عیسی مسیح کے یوم پیدائش ’کرسمس‘ کی مبارکباد اور نیک خواہشات دیں، نیز عیسی مسیح سے تمام لوگوں کے لئے سکھ و خوشحالی کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم چھتیس گڑھ کے لوگ روایتی طورپر محبت، ہم آہنگی، بھائی چارہ، شفقت اور مہربانی کے راستے پر چلنے والے لوگ ہیں۔ ہم جس چھتیس گڑھ کی تعمیرکا خواب دیکھتے ہیں وہ ان ہی خصوصیات سے بھرا ہوگا۔ نئے چھتیس گڑھ کی تعمیر کا خواب عیسی مسیح کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کا ہی خواب ہے۔‘‘
Published: undefined
وزیراعلی نے اس موقع پر کیتھڈرل میں موجود لوگوں کے ساتھ کیک کاٹ کر کرسمس سیلیبریٹ کیا۔ چرچ میں موجود لوگوں نے پرے کی اور چرچ میں کیرول نغمے پیش کئے۔ سینٹ پال کیتھڈرل میں کووڈ-19 پروٹوکول پر عمل کر کے کرسمس کی خوشیاں منائی گئیں۔
Published: undefined
اس موقع پر رائے پور کے میئر اجاج ڈیبر، چھتیس گڑھ اسٹیٹ ہاؤسنگ بورڈ کے چیئرمین اور ایم ایل اے کلدیپ جنیجا، چھتیس گڑھ کے اقلیتی کمیشن کے صدر مہندر چھابڑا، رکن اسمبلی ڈاکٹر رینو جوگی، جنتا کانگریس کے صدر امت جوگی اور مسیحی سماج کے لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined