1999میں مشہور ماڈل اورایک بارمیں کام کرنےوالی جیسیکالال کا رات کو دو بجےقتل ہوگیا تھا اور جس شخص کےخلاف قتل کاالزام تھا اس کوپہلے عدالت نےبری کر دیا تھا لیکن جیسیکالال کی بہن سبرینانے یہ لمبی قانونی لڑائی لڑی اور پھر قاتل کو عدالت سےبیس سال کی سزا دلوائی ۔ قاتل کو گزشتہ سال لیفٹیننٹ گورنر نے اچھے برتاؤ کی وجہ سے رہاکرنے کی منظوری بھی دےدی تھی اور وہ اب جیل سےباہر ہے۔
Published: undefined
اپنی بہن جیسیکا لال کو انصاف دلانےکے لئے ان کی بہن سبرینا نے لمبی قانونی لڑائی لڑی اور وہ گزشتہ سال سے کچھ بیمار رہنے لگی تھیں۔ ان کے بھائی رنجیت لال نے ایجنسی کو سبرینا کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ سبرینا بیمار تھیں اوران کا ہسپتال آنا جانا رہتاتھا ۔ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور ان کو ہسپتال لےجایا گیا جہاں ایک دن بعد ان کا انتقال ہو گیا۔
Published: undefined
سبرینا اپنی بہن کےکیس میں ایک پہچان بن گئی تھیں اور انہوں نےگزشتہ سال ایک انٹرویومیں کہا تھا کہ وہ خواتین کی مدد کرنے کےلئے اپنی بہن کی یاد میں ایک فاؤنڈیشن بنایئں گی۔انہوں نے کہا تھا کہ ان کی بہن جیسیکا بہت خوش مزاج اور مثبت سوچ والی لڑکی تھی اور اس کی کمی ہماری زندگی میں ہمیشہ محسوس کی جائےگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined