قومی خبریں

جیون مشن گھپلہ: کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین کو جھٹکا، ای ڈی نے سابق پرنسپل سکریٹری ایم شیوشنکر کو کیا گرفتار

جیون مشن پروجیکٹ کا مقصد ان غریبوں کو مکانات فراہم کرنا تھا جنہوں نے 2018 کے سیلاب میں اپنے مکانات کھو دیئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>ایم شیوشنکر، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ایم شیوشنکر، تصویر آئی اے این ایس

 

کوچی: کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین کو جھٹکا دیتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ان کے سابق پرنسپل سکریٹری ایم شیو شنکر کو کیرالہ کے سیلاب ریلیف میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق اینٹی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔ شیوشنکر کو منگل کی رات گرفتار کیا گیا تھا اور اب امکان ہے کہ ای ڈی عدالت میں پیش کیے جانے پر ان کی تحویل طلب کرے گی۔ خیال رہے کہ شیو شنکر 31 جنوری کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ جیون مشن پروجیکٹ کا مقصد ان غریبوں کو مکانات فراہم کرنا تھا جنہوں نے 2018 کے سیلاب میں اپنے مکانات کھو دیئے تھے۔

Published: undefined

جمعہ، پیر اور منگل کو شیوشنکر سے پوچھ گچھ کرنے والے ای ڈی کے افسران نے منگل کی رات 11:45 بجے ان کی گرفتاری درج کی۔ طبی معائنے کے بعد انہیں بدھ کی صبح ایرناکلم پرنسپل سیشن کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی شیوشنکر کو مختلف مرکزی ایجنسیوں نے بدعنوانی کے معاملات میں چار مرتبہ گرفتار کیا ہے۔ انہیں اس بار سونے کی اسمگلنگ کیس کے ملزم سوپنا سریش، سریتھ پی ایس اور سندیپ نائر کے بیانات کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

Published: undefined

تفتیشی افسران نے اس گھپلے کے سلسلے میں یونٹیک کے منیجنگ ڈائریکٹر سنتوش ایپن اور اس وقت کے لائف مشن کے سی ای او یووی جوس کے بیانات بھی ریکارڈ کیے ہیں۔ یونٹیک کے منیجنگ ڈائریکٹر سنتوش نے الزام لگایا کہ اس معاملے میں جواب دہندہ نے پروجیکٹ کے لیے 4.48 کروڑ روپے کی رشوت لی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined