نئی دہلی: کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ کے بعد کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے جے ای ای - این ای ای ٹی (نیٹ) امتحان اور جی ایس ٹی جمع کرنے کے معاملے پر مودی حکومت کے محاصرہ کی تیاری شروع کر دی ہے۔ سونیا ان امور پر آج سات ریاستوں کے وزرائے اعلی سے تبادلہ خیال کریں گی۔ جن وزرائے اعلیٰ سے آن لائن میٹنگ ہونی ہے ان میں کانگریس حکومت والی ریاستوں کے علاوہ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی بھی شامل ہیں۔ اس دوران کورونا بحران کی وجہ سے ریاستوں کو ہونے والے معاشی نقصان پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
Published: 26 Aug 2020, 11:40 AM IST
خیال رہے کہ جے ای ای اور این ای ایس ٹی امتحان کا معاملہ سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔ طلباء کا کہنا ہے کہ یہ امتحانات کورونا انفیکشن کے ایسے خطرناک مرحلے میں نہیں ہونے چاہئیں۔ لیکن اس کا مرکزی حکومت پر کوئی اثر نہیں۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی جو ان امتحانات کا انعقاد کرتی ہے، نے کہا ہے کہ یہ امتحان اپنے وقت پر یعنی ستمبر میں ہی ہوں گے۔
Published: 26 Aug 2020, 11:40 AM IST
خیال رہے کہ امتحانات کے لئے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد کچھ امیدواروں نے سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ جس میں یہ کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس انفیکشن کی موجودہ صورتحال میں امتحانات کرانے سے طلبا کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ لیکن سپریم کورٹ نے بھی امتحانات کے انعقاد کی اجازت دے دی۔
Published: 26 Aug 2020, 11:40 AM IST
ایجنسی کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ امتحانی مراکز میں سماجی دوری سمیت ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔ وزارت تعلیم طلبہ کی سخت مخالفت کے باوجود امتحان وقت پر کروانا چاہتی ہے۔ جے ای ای کے امتحانات یکم سے 6 ستمبر تک طے ہیں، جبکہ نیٹ کا امتحان 13 ستمبر کو لیا جانا ہے۔ ایسے وقت میں جب روزانہ کورونا کے 60 ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آر ہے ہیں، اور کل کیسز کی تعداد 32 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور قریب 60 ہزار اموات ہو چکی ہیں، طلباء اور ان کے اہل خانہ امتحان کے حوالہ سے پریشان ہیں۔
Published: 26 Aug 2020, 11:40 AM IST
اس معاملہ پر بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پہلے ہی مرکز کو خط لکھ کر امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کر چکی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ مرکز سپریم کورٹ میں فیصلے کی نظرثانی درخواست دائر کرے۔ ممتا بنرجی نے خط کے ذریعے کہا کہ اگر ستمبر میں امتحانات ہوتے ہیں تو اس سے طلبا کی زندگی متاثر ہوسکتی ہے۔ ان حالات میں امتحانات ملتوی کر دینا چاہیے اس لئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دی جائے۔ کل وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ٹوئٹ کرکے بھی امتحانات ملتوی کرنے کی اپیل کی تھی۔ خیا ل رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آل انڈیا میڈیکل داخلہ امتحان یا این آئی ٹی اور آل انڈیا انجینئرنگ داخلہ امتحان یا جے ای ای (مینز) کے انعقاد کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
Published: 26 Aug 2020, 11:40 AM IST
سونیا گاندھی کی وزرائے اعلیٰ سے میٹنگ کا دوسرا مسئلہ مرکز کی طرف سے ریاستوں کے جی ایس ٹی کی ادائیگی کا رہے گا۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مرکز کے پاس لمبے عرصے سے ریاستوں کا کروڑوں روپیے کا اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کا بقایہ ہے اور اس کے نہ ملنے سے کئی ریاستوں کی مالی حالت بہت خراب ہے لہٰذا وفاق کے نظریہ کا احترام کرتے ہوئے مرکز کو اس کی جلد ادائیگی کرنا چاہیے۔
Published: 26 Aug 2020, 11:40 AM IST
کانگریس لیڈران نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دو روز کے بعد جی ایس ٹی کونسل کا اجلاس ہونا ہے اور کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزیر خزانہ مرکز سے جی ایس ٹی کے بقایہ کی فوری ادائیگی کرنے کا مطالبہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بقایہ نہ ملنے سے محض کانگریس کے زیر اقتدار ریاست ہی نہیں بلکہ بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں کو بھی مشکل ہو رہی ہے لہٰذا مرکزی حکومت کو نظریۂ وفاق کا احترام کرتے ہوئے فوراً بقایہ ادا کرنا چاہیے۔
Published: 26 Aug 2020, 11:40 AM IST
اس ورچوئل میٹنگ میں ممتا کے علاوہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ، راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل، پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ وی نرائن سامی، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین بھی شامل ہوں گے۔ یہ میٹنگ دوپہر 2.30 بجے شروع ہوگی۔
Published: 26 Aug 2020, 11:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Aug 2020, 11:40 AM IST