رائے پور: جے ای ای اور نیٹ امتحان کو ملتوی کرانے کے لیے اپوزیشن پارٹیاں، خصوصاً کانگریس کا مظاہرہ جاری ہے۔ لیکن مرکزی حکومت کسی بھی حال میں اس امتحان کو ٹالنے کے موڈ میں نظر نہیں آ رہی ہے۔ ایسے ماحول میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے اپنی ریاست کے جے ای ای-نیٹ امیدواروں کے لیے ایک خوشخبری سنائی ہے۔ انھوں نے تمام ضلع کلکٹروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ جے ای ای اور نیٹ (JEE-NEET) امیدواروں کو ان کے امتحانی مراکز پر لانے اور ان کی واپسی کے لئے مفت نقل و حمل کا بندوبست کریں۔
Published: undefined
سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کلکٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ امتحانات میں شامل ہونے والے امیدواروں کی تعداد کی ضرورت کے مطابق بسوں ، منی بسوں ، جیپوں جیسی گاڑیاں کا انتظام یقینی بنائیں۔ ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (آر ٹی او) اور ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفس (ڈی ٹی او) کو اس سلسلے میں کوآرڈی نیشن کی ہدایت دی گئی ہے۔
Published: undefined
کلکٹروں کو جاری کردہ ہدایات میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بس سروس نہیں چلائی جارہی ہے۔ اسی وجہ سے بس آپریٹرز کا فوری بندوبست کیا جائے۔ان کے ایک سرپرست کو بھی امتحان میں شرکت کرنے والی طالبات کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ یہ سفر مفت ہوگی اور اس کے لئے کوئی رقم وصول نہیں کی جائے گی۔ اس کے اخراجات ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔ ریاست میں اس امتحان میں تقریبا 13 ہزار 500 امیدوار شرکت کریں گے۔ ریاست میں اس امتحان کے لئے پانچ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined