نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے چوتھے مرحلہ کے جے ای ای مینس امتحان کا ریزلٹ جاری کر دیا ہے۔ ان امتحانات میں 44 طلبا نے صد فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں۔ 18 طلبا نے تو نمبر وَن رینک حاصل کیا ہے اور ان 18 طلبا میں سے 2 کا تعلق دہلی سے ہے۔
Published: undefined
این ٹی اے نے آفیشیل جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ٹاپ کرنے والے 18 طلبا میں دہلی سے روچر بنسل اور کاویا چوپڑا شامل ہیں۔ کرناٹک کے گورو داس، بہار کے ویبھو وشال، آندھرا پردیش کے ڈی وینکٹ پنیس، راجستھان کے سدھانت مکھرجی، اتر پردیش کے امیا سنگھل، راجستھان سے مردل اگروال، تلنگانہ سے کومما، تلنگانہ سے ہی وینکٹ آدتیہ، مہاراشٹر سے ابھجیت ٹامبٹ، آندھرا پردیش سے ویرا سلوا، راہل نائیڈو اور کرنم لوکیش شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ان 18 طلبا میں پنجاب سے پلکت گویل، اتر پردیش سے پال اگروال، چنڈی گڑھ سے گرمیت سنگھ اور راجستھان سے انشل ورما بھی شامل ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے چوتھے مرحلہ کا یہ جوائنٹ انٹرینس امتحان (جے ای ای) این ٹی اے کے ذریعہ 26، 27، 31 اگست کے ساتھ ساتھ 1 اور 2 ستمبر 2021 کو منعقد کیا گیا تھا۔ چوتھے سیشن کے امتحان کے لیے 7.3 لاکھ سے زیادہ طلبا نے رجسٹریشن کرایا تھا۔ جے ای ای مینس کے چاروں سیشن میں سے 2.5 لاکھ کامیاب طلبا کو جے ای ای ایڈوانس امتحان دینے کا موقع ملے گا۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ ابھی تک جے ای ای مینس کے چاروں مراحل کے امتحانات لیے جا چکے ہیں۔ اب ان امتحانات کی بنیاد پر جے ای ای ایڈوانس میں شامل ہونے والے طلبا کا انتخاب کیا جائے گا۔ میرٹ کی بنیاد پر چنے گئے طلبا جے ای ای ایڈوانس کا ٹیسٹ دیں گے۔ اس بار طلبا کو نئی تعلیمی پالیسی کے تحت انگریزی سمیت 13 ہندوستانی زبانوں میں یہ انجینئرنگ داخلہ امتحان دینے کا موقع دیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
جے ای ای ایڈوانس ریزلٹ کے نتائج کے بعد ملک کی 23 آئی آئی ٹی، 31 این آئی ٹی، 23 ٹریپل آئی ٹی سمیت جے ایف ٹی آئی کی 40 ہزار سے زیادہ سیٹوں پر داخلے ہوں گے۔ ملک بھر کے آئی آئی ٹی اداروں میں داخلہ کے لیے جے ای ای (ایڈوانسڈ) 2021 کا امتحان اس سال 3 اکتوبر 2021 کو منعقد کیا جائے گا۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی جے ای ای مینس میں شامل ہونے والے 23 امتحان مراکز کے 400 سے زائد امیدواروں کی جانچ کر رہی ہے۔
Published: undefined
اس سال پہلی مرتبہ جے ای ای مینس امتحانات چار مراحل میں منعقد کیے گئے تھے، جس سے طلبا کو یہ امتحان دینے کے چار مواقع ملے۔ ان امتحانات میں کچھ ایسے رہے جن کے پہلے امتحان میں 50 فیصد یا اس سے بھی کم نمبر تھے۔ اگلے امتحان میں ان کے نمبر بڑھ کر 90 فیصد سے زائد ہو گئے۔ اب این ٹی اے اپنی سطح پر ایسے طلبا کے امتحان و دیگر جانچ کر رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula
تصویر: پریس ریلیز