بہار میں جرائم پیشوں کے بلند حوصلے ریاستی حکومت کے نظامِ قانون کو ٹھینگا دکھا رہے ہیں۔ اس کی تازہ مثال ہے اس وقت دیکھنے کو ملی جب داناپور سٹی کونسل کے نائب صدر اور جنتا دل یو کے ریاستی سکریٹری دیپک کمار مہتا کا برسرعام قتل کر دیا گیا۔ واقعہ کو انجام دے کر جرائم پیشے فرار ہو گئے۔ پولیس فی الحال جرائم پیشوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کر رہی ہے۔
Published: undefined
پولیس کے ایک افسر نے منگل کو بتایا کہ دیپک پیر کی شب ناصری گنج واقع اپنی رہائش کی چہاردیواری کے اندر ٹہل رہے تھے تبھی گھر کے مین گیٹ کے پاس جرائم پیشوں نے اندھا دھند گولیاں چلائیں اور فرار ہو گئے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے دیپک کو ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ چار سے پانچ جرائم پیشے بائیک پر سوار ہو کر آئے تھے اور واقعہ کو انجام دینے کے بعد بائیک پر ہی سوار ہو کر فرار ہو گئے۔ اس واقعہ کی خبر ملنے کے بعد مقامی لوگ بہت غصے میں ہیں اور سڑک پر نکل کر ٹریفک جام کر دیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بعد میں کسی طرح ان لوگوں کو سمجھا کر حالات کو قابو میں کیا گیا۔ واقعہ کے بعد سے علاقے میں کشیدگی کا عالم ہے۔
Published: undefined
واقعہ کی وجہ سے متعلق پولیس کچھ بھی صاف طور پر نہیں بول پا رہی ہے۔ حالانکہ ذرائع کے مطابق واقعہ کے پیچھے زمین تنازعہ اور انتخابی رنجش اہم وجہ ہے۔ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور سی سی ٹی وی کیمرے کو کھنگالا جا رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دیپک نے 2020 میں راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آر ایل ایس پی) سے داناپور اسمبلی حلقہ سے انتخاب بھی لڑا تھا، آر ایل ایس پی کے جنتا دل یو میں انضمام کے بعد یہ جنتا دل یو میں شامل ہو گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined