بہار میں نتیش حکومت نے فلور ٹیسٹ جیت لیا ہے۔ لیکن سیاست ابھی بھی گرم ہے، جے ڈی یو کےایک ایم ایل اے نے اپنی ہی پارٹی کے ایم ایل اے کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔بہار میں نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیاہے ۔ لیکن اب چونکا دینے والی خبریں آرہی ہیں کہ حکمراں جے ڈی یو ایم ایل اے کو خریدنے کی کوشش کی گئی تھی اور یہ سازش پارٹی کے اندر ہی رچی گئی۔ اس معاملے میں جے ڈی یو ایم ایل اے سدھانشو شیکھر نے منگل کو پٹنہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ انہیں اعتماد کے ووٹ سے قبل آر جے ڈی کے عظیم اتحاد میں شامل ہونے کے لیے 10 کروڑ روپے کی رشوت اور کابینہ وزیر کے عہدے کی پیشکش کی گئی تھی۔
Published: undefined
سدھانشو شیکھر مدھوبنی ضلع کی ہرلاکھی سیٹ سے جے ڈی یو کے ایم ایل اے ہیں۔نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق پٹنہ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (لاء اینڈ آرڈر) کرشنا مراری پرساد نے کہا ہےکہ سدھانشو شیکھر نے پارٹی کے ایم ایل اے سنجیو کمار کے خلاف کوتوالی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ اے ایس پی پرساد نے کہا، ایم ایل اے شیکھر نے 11 فروری کو اپنی شکایت درج کرائی تھی۔ پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Published: undefined
جے ڈی یو کے ایم ایل اے سدھانشو شیکھر نے شکایت میں کہا کہ پارٹی ایم ایل اے سنجیو کمار نے ان سے بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے اتحاد کے خلاف ماحول بنانے میں مدد کرنے کو کہا تھا اور انہیں بڑی رقم اور کابینہ میں جگہ کی پیشکش کی تھی۔ انہوں نے سنجیو پر پارٹی کے دو دیگر ایم ایل ایز کو اعتماد کے ووٹ میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے 'اغوا کرنے کی کوشش' کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔
Published: undefined
دریں اثنا سنجیو کمار نے سدھانشو شیکھر کے الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے قصور ہیں اور نتیش کمار کو اپنا لیڈر مانتے ہیں۔ جہاں تک ان کی پارٹی کے ایم ایل اے (سدھانشو) کی طرف سے لگائے گئے الزامات کا تعلق ہے، اس تعلق سے وہ پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ان (سدھانشو) کو پارٹی لیڈروں کے ایک گروپ نے ان کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے۔
Published: undefined
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی پارٹی میں دو رہنما ہیں جنہیں وہ بالکل پسند نہیں کرتے۔ وہ انہیں بدنام کرنے کے اس اقدام کے پیچھے ہیں۔ سدھانشو جب میڈیا سے بات کر رہے تھے تو وہ وہاں گئے اور ان سے ان پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں پوچھا۔ لیکن جیسے ہی انہوں نے صحافیوں کے سامنے ان (سدھانشو) سے پوچھنا شروع کیا تو وہ بھاگ گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سدھانشو کو جانتے ہیں، وہ ایک اچھے انسان ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ 12 فروری کو رانچی سے واپس آتے ہوئے پولیس نے جے ڈی یو کے ایم ایل اے سنجیو کمار کو نوادہ میں روک لیا تھا اور انہیں سیکورٹی میں پٹنہ بھیج دیا گیا تھا۔ سنجیو پربتہ سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔
Published: undefined
جے ڈی یو کی ایک اور ایم ایل اے بیما بھارتی کے شوہر اور بیٹے کو پولیس نے آرمس ایکٹ کیس میں گرفتار کیا ہے۔ بیما پورنیہ ضلع کے روپولی سے ایم ایل اے ہیں۔ پولیس نے بیما بھارتی کے شوہر اودھیش منڈل کو غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ بیما بھارتی ان پانچ ایم ایل اے میں سے ایک تھیں، جن سے پارٹی گزشتہ دو تین دنوں سے رابطہ نہیں کر پا رہی تھی اور یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ان لوگوں نے آر جے ڈی سے ہاتھ ملا لیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز