قومی خبریں

جے ڈی یو کے رکن پارلیمنٹ کا مسلمانوں کے لئے کام نہ کرنے کا اعلان! پارٹی میں تنازعہ

جے ڈی یو کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اشفاق کریم نے دیوش چندر ٹھاکر کے بیان کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مسلمان کی دل آزاری ہوئی ہے، اسے تکلیف ہوئی ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

پٹنہ: سیتامڑھی لوک سبھا سیٹ سے جے ڈی یو کے رکن پارلیمنٹ دیویش چندر ٹھاکر کے اس بیان پر بہار کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی ہے، 'ہم یادووں اور مسلمانوں کے لیے کام نہیں کریں گے، کیونکہ ان لوگوں نے آر جے ڈی کو ووٹ دیا ہے'۔ اس پر رد عمل کا دور جاری ہے اور پارٹی میں تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔

Published: undefined

جے ڈی یو کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اشفاق کریم نے دیوش چندر ٹھاکر کے بیان کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔ اس میں کہا گیا کہ کسی مذہب یا برادری سے ووٹ نہیں ملنے کی بات کی گئی ہے۔ اس سے مسلمان کی دل آزاری ہوئی ہے، اسے تکلیف ہوئی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہر کسی کا ووٹ ہر کسی کو نہیں ملتا، جس کو زیادہ ووٹ ملے وہ جیت جاتا ہے لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ دیویش چندر ٹھاکر کے بیان سے مسلمانوں کو تکلیف پہنچی ہے۔ انتخابات میں ہم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں کی بڑی تعداد کے لیے کام کیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہر ذات اور برادری کے لوگوں کے لیے کام کیا ہے۔ ہر کسی کو سی ایم نتیش کمار کے راستے پر چلنا چاہئے۔ دیویش چندر ٹھاکر کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔ وہ سب کے ایم پی ہے، جو جیت جاتا ہے وہ سب کا ایم پی ہوتا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ میں ایسی کوئی بات نہیں کہنا چاہتا جس سے دیویش چندر ٹھاکر کو تکلیف پہنچے لیکن ان کے بیان سے مسلمانوں کو تکلیف پہنچی ہے۔ میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے بیان کے لئے معافی مانگیں۔ ایسے بیانات نقصان کا باعث بنیں گے۔ نتیش کمار جو چاہتے ہیں وہ پورا نہیں ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined