بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا بہار دورہ پر ہیں۔ اس درمیان جنتا دل یو صدر للن سنگھ نے ہفتہ کے روز ایک ایسا بیان دے دیا جس نے بہار میں این ڈی اے اتحاد پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ للن سنگھ نے بہار میں 243 اسمبلی سیٹوں پر امیدوار اتارنے کی تیاری کرنے کی بات کہہ دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بی جے پی کے سبھی سات محاذوں کے مشترکہ قومی مجلس عاملہ کی دو روزہ میٹنگ ہفتہ سے پٹنہ میں شروع ہوئی۔ اس سے قبل بی جے پی کے کارکنان 200 اسمبلی حلقوں میں دو دنوں تک رہائش پذیر رہے۔ اس عمل کو لوگ لوگ بی جے پی کے 200 اسمبلی سیٹوں پر انتخاب کی تیاری سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔
Published: undefined
اس سلسلے میں جب ہفتہ کے روز جنتا دل یو صدر سے پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ سبھی کو مکمل 243 سیٹوں پر تیاری کرنے کا اختیار ہے۔ ہم لوگ بھی 243 سیٹوں پر تیاری کر سکتے ہیں، ہم بھی 243 سیٹوں پر تیاری کرتے ہیں۔ جہان آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے یہ بھی کہا کہ سبھی پارٹیاں تنظیم کو مضبوط کرنا چاہتی ہیں۔
Published: undefined
للن سنگھ نے گزشتہ دنوں آر سی پی سنگھ کو ریاست کا نیا وزیر اعلیٰ بنانے کو لے کر لگے نعروں کے سلسلے میں کہا کہ بہار میں وزیر اعلیٰ عہدہ پر کوئی ویکنسی تو ہے نہیں۔ جہاں تک بات جنتا دل یو کی ہے تو نتیش کمار ہی ہمارے وزیر اعلیٰ ہیں اور پارٹی کے متفقہ لیڈر ہیں۔ جب للن سنگھ سے یہ پوچھا گیا کہ جے پی نڈا پٹنہ میں ہیں اور اتوار کو امت شاہ بہار پہنچ رہے ہیں، تو کیا دونوں لیڈروں سے ملاقات ہوگی؟ اس کے جواب میں جنتا دل یو صدر نے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ یہاں آنے پر سبھی سے ملاقات ہو ہی جائے۔ پارلیمانی اجلاس چل رہا ہے، وہاں سبھی سے ملاقات ہوتی رہتی ہے۔ پٹنہ میں ہو رہے بی جے پی کے پروگرام سے متعلق للن سنگھ نے کہا کہ جمہوریت میں سبھی کو پروگرام اور روڈ شو کرنے کا حق حاصل ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined