قومی خبریں

کیجریوال حکومت نے دہلی کی پیشانی پر بدنما داغ لگادیا: جے ڈی یو

سب سے پہلے ستیندر جین کو،جو محکمہ صحت میں حوالہ منسٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں ، برطرف کیا جائے اور اگر کجریوال میں کوئی اخلاقیات باقی ہے تو استعفیٰ دیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

جنتا دل (یونائیٹڈ) نے حوالہ معاملے میں دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی گرفتاری پر کہا کہ یہ کیجریوال حکومت کی طرف سے دہلی کی پیشانی پر بدنما داغ لگانے کے مترادف ہے۔

Published: undefined

جے ڈی یو کے ترجمان ستیہ پرکاش مشرا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین دہلی کے عام آدمی کی صحت کی سہولیات کا خیال رکھنے کے بجائے’حوالہ کا نوالہ‘ لے رہے ہیں اور اس میں اروند کیجریوال پوری طرح سے ملوث ہیں جو آگے کی جانچ سے پتہ چل جائے گا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کیجریوال حکومت نے دہلی کی پیشانی پر بدنامی کا ٹیکہ لگا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حوالہ سے رقم وصول کرنا عام آدمی پارٹی کا بہت پرانا کاروبار ہے، جو آخر کار بے نقاب ہو گیا ہے۔ کیجریوال کے جھوٹے ایمان سے پردہ اٹھ گیا ہے۔ عام آدمی کا دم بھرنے والی کیجریوال حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ سب سے پہلے ستیندر جین کو،جو محکمہ صحت میں حوالہ منسٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں ، برطرف کیا جائے اور اگر کجریوال میں کوئی اخلاقیات باقی ہے تو استعفیٰ دیں۔

Published: undefined

واضح رہےانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پیر کو دہلی کے وزیر صحت اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) لیڈر ستیندر جین کو منی لانڈرنگ کی جاری تحقیقات میں مرکزی جانچ ایجنسی کے ساتھ تعاون نہ کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔

Published: undefined

ای ڈی ذرائع نے یہ جانکاری دی۔ اس کیس کی نگرانی کر رہے جین کے قریبی ساتھی نے یو این آئی کو بتایاکہ ای ڈی کے اہلکاروں نے بتایا کہ جین نے تحقیقات میں ان کے ساتھ تعاون نہیں کیا، جس کی وجہ سے تفتیشی ایجنسی کو انہیں گرفتار کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ مسٹر جین کو مرکزی ایجنسی نے پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کی دفعات کے تحت کولکاتہ کی ایک کمپنی سے جڑے حوالہ لین دین کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔

Published: undefined

ان کی گرفتاری ایک مہینے کے بعد ہوئی ہے جب مالی تحقیقاتی ایجنسی نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں مسٹر جین کی ملکیت اورزیر کنٹرول کمپنیوں کے 4.81 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کیے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined