بہار کی حکمراں جماعت جنتا دل یونائیٹڈ کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب پارٹی کے سابق ریاستی کونسل کے رکن کانگریس میں شامل ہو گئے۔ بہار میں حکمراں جنتادل یونائیٹڈ(جے ڈی یو) کے ساتھ ہی لوک جن شکتی پارٹی(ایل جے پی) اور جن ادھیکار پارٹی (جے اے پی) کے کئی لیڈر کل کانگریس میں شامل ہوگئے۔
Published: undefined
ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر صداقت آشرم میں پارٹی کے صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا کی موجودگی میں اتوار کو جنتادل یو کے سابق ریاستی کونسل کے رکن امت جھا، جے اے پی کے سابق ریاستی سکریٹری رانا امت سنگھ، سابق ضلعی جنرل سکریٹری وجے جھا، اویناش، اروندرجک، ایل جے پی کے لیڈر گورو جھا، بابی کمار اور بی کے جھا نے کانگریس کی رکنیت لی۔
Published: undefined
اس موقع پر کانگریس کے ریاستی صدر ڈاکٹر جھا نے کہاکہ ان لیڈروں کے کانگریس میں شامل ہونےسے پارٹی مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ مرکز اور بہار حکومت کی پالیسیوں سے عام لوگوں سے لیکر خودان کی پارٹی کے لیڈر بری طرح پریشان ہیں۔ لوگ متبادل تلاش کررہے ہیں۔ ان کے لئے کانگریس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔
Published: undefined
سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ کسان تحریک کی وجہ سےلوگوں میں حکمراں جماعت اور ان جماعتوں کےخلاف ناراضگی بڑھ رہی ہےجو کسانوں کےساتھ نہیں کھڑی ہیں ۔ احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت میں کھڑے ہونے کی وجہ سے کانگریس کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined