آج ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کا یوم پیدائش ہے۔ اس دن کو 'یوم اطفال' کے طور پر منایا جاتا ہے۔ سونیا گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش پر ان کی ’یادگار‘ شانتی وان پر پھول چڑھائے۔
Published: undefined
پنڈت جواہر لال نہرو 4 نومبر 1889 کو الہ آباد، اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد پنڈت موتی لال نہرو کانگریس پارٹی کے رکن تھے۔ پنڈت نہرو ایک وکیل کے طور پر پریکٹس کرنا چاہتے تھے، لیکن وہ صرف چند دنوں کے لیے پریکٹس کر سکے۔ ان دنوں مہاتما گاندھی نے ملک میں آزادی کی تحریک شروع کی ہوئی تھی۔ پنڈت نہرو مہاتما گاندھی کے ذریعہ چلائی جارہی آزادی کی تحریک سے اس قدر متاثر ہوئے کہ وہ بھی ان کے ساتھ آزادی کی تحریک میں شامل ہوگئے۔ پنڈت نہرو آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم بنے۔ ان کا انتقال 27 مئی 1964 کو ہوا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز