جونپور: اتر پردیش کے جونپور ضلع میں پیر کی رات دیر گئے ایک نوجوان نے پانچ لوگوں کو گولی مار دی، جس میں ایک کی موت ہوگئی، جب کہ دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق ضلع کے نیودھیا تھانہ علاقہ کے رام نگر میں کل رات تقریباً 12 بجے فائرنگ کے اس واقعہ میں تمام زخمیوں کو جونپور ضلع اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ قریبی تھانوں کی فورسز کو موقع پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا ہے۔
Published: undefined
پولیس کے مطابق ضلع کے نیودھیا تھانہ علاقہ کے رام نگر کے رہنے والے رویندر یادو کا خاندان دو دن پہلے ممبئی سے آیا تھا۔ ان کی بیٹی خوشبو کے مطابق رات 12 بجے کے قریب گھر والے کھانا کھانے کے بعد اپنے اپنے کمروں میں تھے کہ محلے کا آکاش عرف راجو پستول لے کر وہاں پہنچا۔
Published: undefined
الزام ہے کہ آکاش عرف راجو نے خوشبو کے دادا راج بالی (70) پر گولی چلائی، جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی، رویندر یادو (55)، اس کی ماں شانتی دیوی، بیوی ویملا دیوی (45) اور بیٹا گورو (13) نیچے آگئے۔ آکاش نے انہیں بھی گولی مار دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
Published: undefined
اس دوران مڈییاہوں کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سی او) سنت کمار اپادھیائے بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) دیہی شیلیندر کمار سنگھ نے بتایا کہ گولی لگنے سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے، جب کہ دو کی حالت نازک ہے۔ معاملہ زیر تفتیش ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز