سکھوں کے سرکردہ مذہبی ادارہ شری اکال تخت صاحب کے جتھہ دار گیانی ہرپریت سنگھ نے سنگھو بارڈر پر ہوئے قتل کو ریاست کے نظام قانون کا انہدام ہونا قرار دیا ہے۔ اپنے ایک اہم بیان میں انھوں نے کہا کہ تمام پہلوؤں پر تفصیلی اور سنجیدہ جانچ ہونی چاہیے۔ یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ دنیا کے سامنے سکھ قوم کی صحیح شبیہ سامنے آ سکے۔ انھوں نے کہا کہ پولیس اور حکومت معاملے کی مذہبی حساسیت اور جذباتی سنگینی کو نظر انداز نہ کرے۔ انھوں نے کہا کہ میڈیا کا ایک بڑا طبقہ ادھوری دلیلوں کے ساتھ کسانوں اور سکھوں کی شبیہ خراب کر رہا ہے۔
Published: undefined
جتھہ دار گیانی پریت سنگھ نے کہا کہ سنگھو بارڈر پر 15 اکتوبر کو پیش آئے قتل واقعہ کے پیچھے میں گزشتہ کچھ سالوں سے پنجاب میں پیش آئے 400 سے زیادہ شری گرو گرنتھ صاحب جی کی بے ادبی کے واقعات ہیں، جن میں قانون کسی ایک گنہگار کو سزا نہیں دے سکا۔ یہ سکھوں کے زخموں پر نمک جیسا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سکھوں کے لیے شری گرو گرنتھ صاحب سے اوپر کچھ بھی نہیں ہے۔ ملزمین کو ذہنی مریض ٹھہرا دیا جاتا ہے۔
Published: undefined
جتھہ دار نے کہا کہ کسی غیر جانبدار ایجنسی سے سنگھو بارڈر واقعہ کے سبھی پہلوؤں کی باریکی کے ساتھ جانچ کرائی جائے اور اس کے پس منظر میں جو سچائی ہے اسے سامنے لایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب میں فرقہ وارانہ اور نسل پرستی پر مبنی تنازعہ پیدا کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔ ان سے محتاط رہنا چاہیے۔
Published: undefined
اُدھر دَل خالصہ نے کہا کہ سنگھو بارڈر کے واقعہ کو نسل پرستی کا رنگ نہیں دیا جانا چاہیے۔ دَل خالصہ کے ترجمان پرمجیت سنگھ منڈ نے کہا کہ بی جے پی لیڈر وجے سامپلا اس واقعہ کو نسل پرستی کی رنگ دے رہے ہیں۔ منڈ کہتے ہیں کہ یہ نہ تو کسانی مسئلے سے متعلق واقعہ ہے اور نہ ہی اس کا تعلق ذات پات سے ہے۔ اسے سکھ بنام دلت کا رنگ دینا سراسر غلط ہے، اس کے نتائج پنجاب کے لیے بے حد خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ بی جے پی ایسی سازشوں سے باز آئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز