قومی خبریں

منوج جرانگے پاٹل نے ’مراٹھا ریزرویشن‘ کے لیے بھوک ہڑتال پھر شروع کر دی، مہاراشٹر حکومت پر لگایا سنگین الزام

نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے منوج جرانگے پاٹل نے مہاراشٹر حکومت پر مراٹھا طبقہ کو قصداً ریزرویشن نہ دینے کا الزام عائد کیا۔

<div class="paragraphs"><p>منوج جرانگے پاٹل / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

منوج جرانگے پاٹل / تصویر: آئی اے این ایس

 

مہاراشٹر میں مراٹھا کارکن منوج جرانگے پاٹل نے منگل کے روز اپنے طبقہ کو انتہائی پسماندہ طبقہ (او بی سی) زمرہ کے تحت ریزرویشن دینے کے مطالبہ کو لے کر غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال ایک بار پھر شروع کر دی ہے۔ ایک سال سے کچھ زائد عرصہ میں یہ منوج جرانگے پاٹل کی چھٹی بھوک ہڑتال ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق منوج نے چھترپتی سمبھاجی نگر سے تقریباً 75 کلومیٹر دور جالنہ ضلع کے اپنے آبائی گاؤں انتروالی سراٹی میں درمیانی شب سے بھوک ہڑتال شروع کی۔ اس سے قبل انھوں نے نامہ نگاروں کو خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹر حکومت پر مراٹھا طبقہ کو قصداً ریزرویشن نہ دینے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ مراٹھا اپنے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو ’مزید ایک موقع‘ دے رہے ہیں۔

Published: undefined

دراصل منوج جرانگے اس مسودہ نوٹیفکیشن کو فعال کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں جس میں کنبی طبقہ کو مراٹھا طبقہ کے اراکین کے ’سگے سوئرے‘ (خونی رشتہ دار) کی شکل میں منظوری دی گئی ہے۔ منوج جرانگے کا کہنا ہے کہ وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ ان کی تحریک کے دوران مراٹھا طبقہ کے کئی اراکین کے خلاف درج معاملے واپس لیے جائیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مراٹھا طبقہ میرے لیے بہت اہم ہے، لیکن حکومت قصداً ریزرویشن نہیں دے رہی۔ اس کے علاوہ کہتے ہیں کہ ہم سیاسی زبان بول رہے ہیں، میں اب سیاسی زبان نہیں بولوں گا، لیکن یہ نائب وزیر اعلیٰ فڑنویس کے لیے مزید ایک موقع ہے۔

Published: undefined

منوج جرانگے نے اس موقع پر واضح لفظوں میں کہا کہ ’’میرا طبقہ سیاست میں داخل نہیں ہونا چاہتا۔ حکومت کو آرڈیننس پاس کرنا چاہیے کہ مراٹھا اور کنبی ایک ہی ہیں۔ 2004 میں پاس آرڈیننس میں اصلاح کیا جانا چاہیے۔ ’خونی رشتہ دار‘ سے متعلق نوٹیفکیشن فوراً نافذ کیا جانا چاہیے۔ جاری کردہ سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر جو بھی اس کا مطالبہ کرتا ہے، انھیں سرٹیفکیٹ دیا جانا چاہیے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ فڑنویس کی حمایت کرنے والے لیڈران کو ان سے بات کرنی چاہیے۔ مراٹھا طبقہ دیکھ رہا ہے کہ ریزرویشن کون دے گا۔ انھوں نے متنبہ کیا کہ بعد میں کسی بھی نتیجہ کے لیے انھیں قصوروار نہیں ٹھہرانا چاہیے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں مہاراشٹر اسمبلی نے اتفاق رائے سے ایک بل پاس کیا تھا جس میں تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں مراٹھوں کے لیے ایک الگ زمرہ کے تحت 10 فیصد ریزرویشن فراہم کیا گیا تھا، لیکن منوج جرانگے او بی سی زمرہ کے تحت طبقہ کو کوٹہ دینے کے اپنے مطالبہ پر بضد ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined