ٹوکیو: جاپان اس سال مئی میں منعقدہ ہونے والی جی-7 سربراہی کانفرنس میں جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا اور ہندوستان کے لیڈروں کو مدعو کر سکتا ہے۔ جاپانی اخبار یومیوری شیمبون نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے ہفتہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
Published: undefined
اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جنوبی کوریائی، آسٹریلیائی اور ہندوستانی لیڈروں کو جاپان کی میزبانی میں ہونے والی سربراہی کانفرنس میں مدعو کیا جا سکتا ہے، تاکہ پارٹنر ممالک کی ہم آہنگی پر زور دیا جا سکے جو جی-7 کے رکن ممالک کے ساتھ مشترکہ اقدار کا اشتراک کرتے ہیں ’آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل‘ کے تصور کو نافذ کرتے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ جاپان 2023 میں جی-7 کثیرالجہتی فورم کی صدارت کرے گا۔ اعلیٰ سطحی جی-7 سربراہ کانفرنس 19 سے 21 مئی تک ہیروشیما شہر میں منعقد ہوگی۔ جاپان کے اقتصادیات، تجارت اور صنعت کے وزیر یاسوتوشی نیشیمورا نے جمعرات کو کہا کہ اقتصادی دباؤ سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات اس سال کے جی-7 سربراہی اجلاس کے اہم موضوعات میں سے ایک ہو گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز