جنتر منتر پر ایک خاص طبقہ کے خلاف متنازعہ نعرہ بازی کے الزام میں گرفتار بی جے پی کے سابق ترجمان اشونی اپادھیائے کو آج اس وقت بڑی راحت ملی جب دہلی کی ایک ذیلی عدالت نے 50 ہزار کے مچلکے پر انھیں ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا۔ بی جے پی لیڈر اشونی اپادھیائے سمیت چھ لوگوں کو منگل کے روز دہلی پولیس نے گرفتار کیا تھا اور کہا تھا کہ ’’جنتر منتر پر مظاہرہ کے دوران مسلم مخالف نعرہ بازی سے جڑے معاملے میں پولیس نے اشونی اپادھیائے سمیت چھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ اتوار کو جنتر منتر پر ایک احتجاجی مظاہرہ کے دوران کچھ لوگوں نے مسلم مخالف نعرے لگائے تھے جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ دہلی پولیس نے اس سلسلے میں پیر کے روز معاملہ درج کیا تھا۔ ایک پولیس افسر نے اس بارے میں بتایا کہ ’’اشونی اپادھیائے نے احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا تھا۔ انھیں مظاہرہ کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ کسی بھی جلسہ میں غیر قانونی سرگرمی ہوتی ہے، تو ایسے کسی بھی جلسہ کو منعقد کرنے والے کو دیگر لوگوں کے ساتھ ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز