اجمیر:ر اجستھان میں اجمیر میں واقع معین الدین حسن چشتی کی درگاہ میں آج صبح جنتی دروازہ کھول دیاگیا۔ جنتی دروازے کے راستے آستانہ شریف پہنچ کر زیارت کرنے والوں کی بھیڑلگ گئی ہے۔چاند کی 29تاریخ دیکھتے ہوئے روایت کے مطابق صبح ساڑھے چار بجے جنتی دروازہ عام زائرینوں کےلئے کھول دیا گیا۔ دیر شام رجب مہینے کا چاند نظر آگیا تو عرس کی باقاعدہ شروعات کےساتھ ہی جنتی دروازہ چھ رجب تک عام لوگوں کےلئے کھلا رہےگا۔ چاند نظر نہیں آتا ہے تو جنتی دروازے کو بند کردیا جائےگا،پھر اسے اگلے دن پھرکھولا جائےگا۔یہ کل سے پھر چھ رجب تک کھلا رہےگا۔یہ چھٹی کوقل کی رسم کے دن تک کھلا رہےگا۔
Published: undefined
چاند کی شہادت کےلئے خواجہ صاحب کی درگاہ کمیٹی کے تحت رات میں ہلال کمیٹی کی میٹنگ ہوگی جس میں چاند دکھائی دینے پر باقاعدہ اعلان کیاجائےگا۔اسی کے ساتھ 808ویں سالانہ عرض کی مذہبی رسومات کے ساتھ باقاعدہ شروعات ہوجائےگی۔چاند کی اطلاع کہیں سے بھی نہیں ملی تو عرس کا چھ روزہ آغاز کل رات سے ہوگا۔
Published: undefined
عرس کے پیش نظر پولیس سپرنٹنڈنٹ کنور راشٹردیپ نے صبح سے ہی میلا علاقے خصوصاً درگاہ سے مہاویر سرکل، کایڑ وشرام استھلی میں پولیس فورس تعینات کردی ہے۔عرس کے پیش نظر اجمیر تارہ گڑھ اور سرواڑ درگاہ میں بھی چہل پہل بڑھ گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز