نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کہا کہ جن دھن اسکیم سے ملک کے ترقیاتی سفر میں تبدیلی آئی ہے اور اس نے کئی ہندوستانیوں کو بااختیار بنایا ہے۔ حکومت کی اہم مالی شمولیت اسکیم جن دھن کے سات سال مکمل ہونے کے موقع پر پی ایم مودی نے سلسلہ وار ٹوئٹ کر کے یہ بات کہی۔
Published: undefined
پی ایم مودی نے کہا کہ ’’آج ’پردھان منتری جن دھن یوجنا‘ کے سات سال مکمل ہوچکے ہیں۔ اس اسکیم نے ملک کے ترقیاتی سفر کا راستہ بدل دیا ہے۔ اس نے مالی شمولیت کو یقینی بنایا ہے اور بہت سے ہندوستانیوں کی زندگیوں کو بااختیار بنایا ہے۔ ساتھ ہی اس اسکیم کے ذریعے شفافیت میں بھی اضافہ ہوا ہے‘‘۔
Published: undefined
ایک دیگر ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ جن دھن اسکیم کو کامیاب بنانے والے تمام لوگوں کی انتھک کوششوں کی تعریف کرتے ہیں۔ ان کی کوششوں سے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ملک کے لوگ بہتر زندگی گزار سکیں۔ قابل ذکر ہے کہ مودی سرکار نے پہلی بار اقتدار میں آنے کے بعد 28 اگست 2014 میں بڑی تعداد میں لوگوں کو بینکوں سے جوڑنے کے لیے جن دھن اسکیم شروع کی تھی۔ اس کے تحت بڑی تعداد میں غریب لوگوں کے کھاتے کھول کر اور ان میں ایک مخصوص رقم جمع کرائی گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز