جمشید پور ایئرپورٹ سے 20 اگست کو پرواز بھرنے کے بعد لاپتہ ہوئے تربیتی طیارہ کے پائلٹ جیت شترو سنگھ کی لاش بھی برآمد ہو گئی ہے۔ ہندوستانی بحریہ کی ٹیم نے تقریباً 6 گھنٹے تک چلی تلاشی مہم کے بعد جمعرات کی شام تقریباً 5.30 بجے شترو سنگھ کی لاش چانڈل نہر سے برآمد کی۔ زیر تربیت پائلٹ شبھروجیت دتہ کی لاش جمعرات کی صبح ہی نہر سے برآمد کر لی گئی تھی۔ حالانکہ حادثہ زدہ طیارہ کی تلاش ہنوز جاری ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ کچھ رپورٹس میں طیارہ کا ملبہ ملنے کی بات کہی گئی تھی، لیکن اس سلسلے میں کوئی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔ اب بتایا جا رہا ہے کہ طیارہ میں سوار دونوں پائلٹ کی لاشیں تو برآمد ہو گئی ہیں، لیکن طیارہ کا کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ایئرکرافٹ الکیمسٹ ایوی ایشن کمپنی کا تھا جو جمشید پور میں پائلٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ چلاتی ہے۔ اس نے جمشید پور کے سوناری ایئرپورٹ سے 20 اگست کی صبح پرواز بھرا تھا اور تقریباً 20 منٹ بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔ طیارہ کو پٹنہ باشندہ کیپٹن جیت شترو آنند اڑا رہے تھے، جبکہ ان کے ساتھ جشمید پور باشندہ زیر تربیت پائلٹ شبھرودیپ دتہ سوار تھے۔
Published: undefined
طیارہ نے 20 اگست کی صبح تقریباً 11 بجے پرواز بھری تھی اور تقریباً 20 منٹ بعد اے ٹی سی (ایئر ٹرافک کنٹرول) سے اس کا رابطہ پوری طرح ٹوٹ گیا تھا۔ حادثہ کے اندیشہ کو دیکھتے ہوئے ایئرپورٹ مینجمنٹ نے مشرقی سنگھ بھوم اور سرائے کیلا-کھرساواں ضلع انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی تھی۔ منگل کی دوپہر سے ہی طیارہ کی آخری لوکیشن کی بنیاد پر جمشید پور کے دلما زولوجیکل گارڈن اور آس پاس کے علاقوں میں تلاشی شروع کی گئی۔ ہیلی کاپٹر سے پورا علاقہ چھان مارا گیا، لیکن کوئی سراغ نہیں ملا تھا۔ آج جا کر دونوں طیارہ سواروں کی لاش برآمد ہو پائی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined