جموں: جموں شہر کے مضافاتی علاقہ نگروٹہ میں قومی شاہراہ پر 121 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے جمبو چڑیا گھر پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کو سال رواں کے ماہ دسمبر تک مکمل کیا جائے گا۔ محکمہ جنگلات جموں و کشمیر کی طرف سے تیار ہونے والا یہ چڑیا گھر نگروٹہ کے خانپور میں 227 ایکٹر اراضی پر تیار کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
ایڈینشل وارڈن وائلڈ لائف امت شرما نے یو این آئی کو بتایا کہ جمبو چڑیا گھر کے کام کا پہلا مرحلہ سال رواں کے ماہ دسمبر تک مکمل کیا جائے گا اور اس کے دوسرے مرحلے میں ’جنگل سفاری‘ کو متعارف کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر کا پہلا مرحلہ 62 کروڑ 41 لاکھ روپے کی لاگت سے تیار ہو رہا ہے۔ موصوف وائلڈ لائف عہدیدار نے کہا کہ اس چڑیا گھر میں باقی جانوروں کے علاوہ بلیک بیک لوگوں کی توجہ کا مرکز ہوگا۔
Published: undefined
ایک دیگر عہدیدار نے کہا کہ اس چڑیا گھر میں دلی سے بلیک بیک لائے جائیں گے جس کے لئے مرکزی چڑیا گھر حکام نے منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات، اڑیسہ، مدھیہ پردیش، ہریانہ اور اتر پردیش جیسی ریاستوں سے شیر، چیتے، ریچھ، مگر مچھ وغیرہ جیسے جانور لائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمبو چڑیا گھر شمالی بھارت کا سب سے بڑا چڑیا گھر ہوگا، جس میں دیگر سہولیات کے علاوہ بچوں کے لئے پارک، بیٹری پر چلنے والی کاریں اور سائیکل دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس چڑیا گھر سے جموں میں سیاحتی شعبے کو مزید فروغ ملے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined