قومی خبریں

جموں-سری نگر قومی شاہراہ لینڈ سلائڈنگ کے سبب بند، جموں سے سری نگر تک امرناتھ یاترا معطل

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ جموں-سری نگر قومی شاہراہ پر لینڈ سلائڈنگ کے سبب جموں سے سری نگر تک امرناتھ یاترا بھی معطل کر دی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

رام بن میں لینڈ سلائڈنگ کے سبب جموں-سری نگر قومی شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ افسران نے بدھ کے روز یہ جانکاری دی۔ جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے کہا کہ "ٹی2 مروگ رام بن میں بڑے لینڈ سلائڈنگ کے سبب جموں-سری نگر قومی شاہراہ رخنہ انداز ہو گیا ہے۔ لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ٹریفک کنٹرول یونٹ سے تصدیق کے بغیر این ایچ 44 پر سفر نہ کریں۔ شاہراہ سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔"

Published: undefined

ٹریفک پولیس نے یہ بھی بتایا کہ جموں-سری نگر قومی شاہراہ پر لینڈ سلائڈنگ کے سبب جموں سے سری نگر تک امرناتھ یاترا بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔ امرناتھ یاترا پر جانے والے عقیدتمند بھی اسی سڑک سے ہو کر آمد و رفت کرتے ہیں۔

Published: undefined

جموں-سری نگر قومی شاہراہ کشمیر وادی کی لائف لائن ہے اور کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والا اہم سڑک رابطہ ہے۔ ضروری فراہمی سے لدے کشمیر جانے والے ٹرک اور دیگر گاڑی شاہراہ سے گزرتے ہیں اور کشمیر سے ملک کے باقی حصوں کے لیے پھل لے جانے والے ٹرک اسی سڑک سے آمد و رفت کرتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined