جموں: جموں وکشمیر کے ضلع اُدھم پورکے متل علاقے میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں زمین کھسکنے کے باعث رہائشی مکان زمین بوس ہوا جس وجہ سے اُس میں موجود دو کمسن بچے از جان ہوئے۔
Published: undefined
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع ادھم پورمیں جمعے کی شام سے شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس وجہ سے کئی علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ کے واقعات پیش آئے۔ معلوم ہوا ہے کہ اُدھم پور کے سامول متل گاوں میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں زمین کھسکنے کے باعث ایک رہائشی مکان زمین بوس ہوا جس دوران دو بچے ملبے کے نیچے زندہ دفن ہوئے۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ گر چہ فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تاہم دونوں کی موت واقع ہوئی تھی۔ متوفین کی شناخت 3 سالہ عارف اور 2 سالہ غنی کے بطور ہوئی ہے۔ قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد نعشیں وارثین کے حوالے کی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula
تصویر: پریس ریلیز