جنوبی کشمیر کے سنگم بجبہیڑا میں جموں و کشمیر پولیس اور سنٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں لشکر طیبہ کے دو ملی ٹنٹ مارے گئے ہیں۔ پولس کے مطابق ان کے پاس سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیے گئے ہیں۔ مارے گئے دونوں ملی ٹنٹ مقامی باشندے تھے۔
Published: undefined
ملی ٹنٹوں کی شناخت نوید بھٹ عرف فرقان اور عاقب یٰسین بھٹ کی شکل میں ہوئی ہے۔ دونوں کیموہ کے باشندہ تھے۔ سیکورٹی فورسز کے پاس ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی خبر تھی اور یہی وجہ ہے کہ وہاں پہنچنے کے بعد تصادم کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے وہاں گھیرابندی کر تلاشی مہم چلائی جس کے بعد ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا۔ اس ہفتے ہوا یہ دوسرا تصادم ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل 19 فروری کو پلوامہ ضلع میں ایک تصادم میں سیکورٹی فورسز نے 3 ملی ٹنٹوں کو مار گرایا تھا۔ تصادم کی جگہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا تھا۔ مارے گئے ملی ٹنٹوں میں ایک بدنام زمانہ ملی ٹنٹ کمانڈر بھی شامل تھا۔ ملی ٹنٹوں کی پہچان جہانگیر رفیق وانی، راجہ عمر مقبول بٹ اور عذیر احمد بٹ کے طور پر کی گئی تھی۔
Published: undefined
خبروں کے مطابق پولیس کی خصوصی مہم گروپ (ایس او جی) کی ایک ٹیم کو ملی ٹنٹوں کے بارے میں جانکاری ملی تھی جس کے بعد آپریشن کو اونتی پورہ میں شروع کیا گیا تھا۔ پولس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے گھیراؤ کر تلاشی مہم چلائی جس کے بعد ملی ٹنٹوں کے ساتھ تصادم ہوا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined