سری نگر: جموں و کشمیر کے شوپیان ضلع کے مونجھ سڑک علاقے میں منگل کی صبح مشتبہ ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز میں انکاؤنٹر ہوا، جس میں تین ملی ٹینٹ ہلاک ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز کو علاقے میں متعدد ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم جاری تھا۔ چھپے ہوئے ملی ٹینوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی چلایا جا رہا تھا۔
Published: undefined
اے ڈی جی پی کشمیر نے اطلاع دی کہ ہلاک ہونے والے ملی ٹینٹوں کا تعلق ملی ٹینٹ تنظیم لشکر طیبہ تھا۔ مارے گئے تینوں ملی ٹینٹوں میں سے دو کی شناخت لطیف لون ساکن شوپیاں اور عمر نذیر ساکن اننت ناگ کے بطور کی گئی۔ جموں و کشمیر پولیس کا دعویٰ ہے کہ لطیف لون کشمیری پنڈت شری پورنہ کرشنا بٹ کی ہلاکت میں ملوث تھا جبکہ عمر نذیر نیپال کے تل بہادر تھاپا کی ہلاکت میں ملوث تھا۔ ملی ٹینٹوں سے ایک اے کے 47 رائفل اور 2 پستول برآمد کئے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز