قومی خبریں

جموں و کشمیر اسمبلی انتخاب: پی ڈی پی نے جاری کی 8 امیدواروں کی پہلی فہرست، محبوبہ مفتی کی بیٹی کو بھی ملا ٹکٹ

محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا دہلی یونیورسٹی سے علم سیاسیات میں گریجویٹ ہیں اور یونائٹیڈ کنگڈم واقع واروِک یونیورسٹی سے انٹرنیشنل رلیشنز میں ماسٹر ڈگری حاصل کر چکی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>التجا مفتی اور محبوبہ مفتی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

التجا مفتی اور محبوبہ مفتی، تصویر سوشل میڈیا

 

جموں و کشمیر اسمبلی انتخاب کے پیش نظر محبوبہ مفتی کی پارٹی پی ڈی پی نے 8 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں سب سے اہم نام محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کا ہے جو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے روایتی خاندانی سیٹ بجبیہڑا سے انتخاب لڑیں گی۔ التجا مفتی پارٹی چیف محبوبہ مفتی کی نظر بندی کے وقت سے ان کی میڈیا مشیر کی شکل میں کام کر رہی ہیں۔

Published: undefined

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے آئندہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخاب کے مدنظر آج انتخابی حلقوں کے لیے انچارج کی بھی فہرست جاری کی۔ پی ڈی پی جنرل سکریٹری غلام نبی لون ہنجورا نے یہ فہرست جاری کی جس کے مطابق اننت ناگ مشرق میں عبدالرحمان ویری، دیوسر میں سرتاج احمد مدنی، اننت ناگ میں ڈاکٹر محبوب بیگ، چرارے شریف میں نبی لون ہنجورا، بجبیہڑا میں التجا مفتی، واچی میں محی الدین وانی، پلوامہ میں وحید الرحمن پارا اور ترال میں رفیق احمد نائک کو انچارج بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

پی ڈی پی جنرل سکریٹری غلام نبی لون ہنجورا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی نے یہ قدم انتخابی تیاریوں کے تحت اٹھایا ہے، جس سے یہ یقینی کیا جا سکے کہ ہر انتخابی حلقہ میں پارٹی انچارج ذمہ داری کے ساتھ کام کر سکیں۔ اس معاملے میں پی ڈی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قدم محبوبہ مفتی کی طرف سے بیٹی کو اپنی سیاسی وراثت سونپنے کی سمت میں پہلا قدم ہے، کیونکہ محبوبہ نے خود اسمبلی انتخاب لڑنے سے انکار کر دیا ہے۔

Published: undefined

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی دہلی یونیورسٹی سے علم سیاسیات میں گریجویٹ ہیں اور یونائٹیڈ کنگڈم کے واروِک یونیورسٹی سے انٹرنیشنل رلیشنز میں ماسٹر ڈگری حاصل کر چکی ہیں۔ التجا طویل مدت سے پی ڈی پی چیف کی میڈیا صلاحکار کے بطور سرگرم ہیں۔ اب اس انتخاب میں وہ آفیشیل طور پر سیاست میں قدم رکھنے جا رہی ہیں۔ التجا جنوبی کشمیر کے بجبیہڑا سے اسمبلی انتخاب لڑیں گی، جو مفتی فیملی کا روایتی قلعہ مانا جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined