جموں و کشمیر کے راجوری ضلع واقع گلاب گڑھ جنگل میں جمعرات کو جاری تصادم میں فوج کے مزید ایک جوان اور 2 دہشت گردوں کی موت ہو گئی۔ اس سے 28 گھنٹے سے زیادہ لمبے چلے آپریشن میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہو گئی۔ اس تصادم میں دو کیپٹن سمیت فوج کے 5 جوان شہید ہوئے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ دونوں دہشت گرد اور ایک جوان جمعرات کو ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ دو کیپٹن سمیت چار فوجی جوان بدھ کے روز مارے گئے تھے۔ خفیہ جانکاری کے بعد فوج اور پولیس سمیت سیکورٹی فورسز نے بدھ کی صبح راجوری ضلع کے کالاکوٹ کے باجیمال علاقے میں ایک مشترکہ مہم شروع کی تھی۔
Published: undefined
ہلاک دونوں دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت پاکستان کے کواری کی شکل میں ہوئی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ وہ تربیت یافتہ تھا جو جموں و کشمیر میں اب بھی فعال سرکردہ دہشت گردوں مٰن سے ایک کی شکل میں مطلوب تھا۔ وہ گزشتہ ایک سال سے اپنے گروپ کے ساتھ راجوری-پونچھ میں سرگرم تھا۔
Published: undefined
فوج کے پی آر او کے مطابق فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ گھیرابندی اور تلاشی مہم کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ تصادم شروع ہوا۔ ہلاک دہشت گرد ڈانگری اور کنڈی حملوں کا ماسٹر مائنڈ بھی تصور کیا جاتا ہے۔ اسے علاقہ میں شورش پسندی کو از سر نو فعال کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔ وہ آئی ای ڈی میں ماہر تھا، غاروں سے چھپ کر کام کرتا تھا اور ایک تربیت یافتہ سنائپر بھی تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز