جموں: لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر چینی فوج کے حملے کے خلاف ڈوگرہ فرنٹ نے بدھ کے روز یہاں احتجاج درج کرتے ہوئے چینی مصنوعات کو نذر آتش کر دیا۔ احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوج چین کا جواب بلٹ سے دے گی اور ہم ویلٹ سے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے چین کو ختم کردیں گے۔
Published: undefined
احتجاجی مظاہرین چین مخالف نعرے لگا رہے تھے اور چینی ساخت کی چیزوں جیسے موبائل سیٹوں وغیرہ کو آگ کے ڈھیر میں ڈال رہے تھے۔ اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کو بتایا کہ ہم چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے چین کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 'آج کا ہندوستان سال 1962 کا ہندوستان نہیں ہے۔ وہ (چین) جس سے فوج کو چلاتا ہے (نذر آتش ہو رہے چینی مصنوعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے) ہم اسی کا بائیکاٹ کریں گے اور چین کو ختم کریں گے'۔
Published: undefined
موصوف احتجاجی نے کہا کہ چین باقی ملکوں کو قرضہ دے کر ہندوستان کا گھیراؤ کر رہا ہے ہم جب بائیکاٹ کریں گے تو وہ کہاں سے پیسہ لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج ان کا بلٹ سے جواب دے گی اور ہم ویلٹ سے جواب دے کر اس کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دیں گے۔
Published: undefined
موصوف نے کہا کہ ہماری فوج کو دھوکہ میں لایا گیا اور پھر ان پر حملہ کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ لداخ کی وادی گلوان میں چینی فوج کے حملے میں ایک کرنل سمیت کم سے کم بیس فوجی اہلکار ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز