سری نگر: جموں و کشمیر یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے جمعے کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کے جنم دن کو ’قومی یوم بے روزگاری‘ کے طور پر منایا۔ کارکنوں نے پریس کالونی میں احتجاجی دھرنا دیا اور 'راہل گاندھی زندہ باد، مودی تیرے راج میں کٹورا آیا ہاتھ میں اور انڈین یوتھ کانگریس زندہ باد' جیسے نعرے لگائے۔
Published: undefined
اس موقع پر جموں و کشمیر یوتھ کانگریس کے نائب صدر شیخ عامر رسول نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’’آج وزیر اعظم نریندر مودی کا جنم دن ہے۔ اس کو ہم قومی یوم بے روزگاری کے طور پر منا رہے ہیں۔ 2014 میں جب مودی جی اقتدار میں آئے تو انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ نوجوانوں کو ہر سال دو کروڑ نوکریاں دی جائیں گی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’بدقسمتی سے جب سے یہ سرکار بنی ہے نوجوان سب سے زیادہ پس رہے ہیں۔ یہ لوگ روزگار دینے کی بجائے چھیننے کا کام کر رہے ہیں۔ عام لوگ پریشان ہیں۔ آپ ہمارے تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کی حالت دیکھیں؟ غرض ہر ایک طبقہ آج پریشان ہے۔‘‘
Published: undefined
شیخ عامر رسول نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’اس نکمی سرکار کو بدلنا پڑے گا۔ یہ لوگ یہاں اس لئے الیکشن نہیں کرا رہے ہیں کیوں کہ انہیں معلوم ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ ان سے تنگ آ چکے ہیں۔‘‘ انھوں نے الزام لگایا کہ ملک میں آٹو موبائل انڈسٹری پٹری سے اتر رہی ہے اور حکومت کے پاس امبانی اور اڈانی کو چلانے کے بغیر کوئی کام نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’لوگ دن بہ دن ترس رہے ہیں۔ پریشان ہیں۔ انہوں نے دفعہ 370 ہٹانے کے وقت جو وعدے کئے وہ ابھی تک کھوکھلے ہی ثابت ہوئے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز