جموں: جموں و کشمیر کے سرحدوں پر سال 2020 کے دوران ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے مابین گولہ باری کے تبادلے کے زائد از 5 ہزار واقعات رونما ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جموں وکشمیر میں لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر پاکستان نے سال 2020 کے دوران 5 ہزار 2 سو 46 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ سال 2019 کے دوران پاکستان نے ان سرحدوں پر 3 ہزار 8 سو 24 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے بھارتی حصوں میں گولہ باری اور فائرنگ کی تھی جو سال 2020 کے نسبت کافی کم تھی۔ مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ سال 2019 میں مرکزی حکومت کی طرف سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ اس دوران سال 2020 میں سیکورٹی فورسز نے 221 جنگجوؤں کو ہلاک کیا جبکہ سال 2019 میں صرف 153 جنگجو مارے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سال 2020 کے دوران 47 جنگجوؤں کو زندہ گرفتار کیا گیا جبکہ سال 2019 کے دوران 43 جنگجوؤں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
Published: undefined
ایک فوجی عہدیدار نے بتایا کہ فوج نے سال 2020 کے دوران ماضی کے نسبت جنگجوؤں کی طرف سے دراندازی کرنے کی دس گنا زیادہ کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے بتایا کہ سرحد پار مختلف لانچنگ پیڈس پر 294 سے 336 جنگجو در اندازی کرنے کی تاک میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت قریب 270 جنگجو سرگرم ہیں جن میں سے بیشتر وادی کشمیر میں سرگرم ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز