قومی خبریں

جموں و کشمیر کو مرکز کے فیصلے کا صحیح معنوں میں اب فائدہ ملے گا: مایاوتی

مایاوتی نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا کہ جموں و کشمیر کے لیہ۔لداح کو الگ سے یونین ٹریٹری بنانے کا اعلان کرنے سے خاص کر وہاں کے بدھ سماج کے لوگوں کا بہت پرانا مطالبہ اب پورا ہوا ہے۔ جس انہیں فائدہ ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کے اس فیصلے کا صحیح فائدہ اب جموں و کشمیر کے لوگوں کو ملے گا۔

Published: undefined

بی ایس پی سپریمو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’آئین کی سماجی، معاشی و سیاسی انصاف کے منشا کو ملک بھر میں نافذ کرنے کے لئے جموں و کشمیر کے خصوصی درجہ سے متعلق دفعہ 370 اور 35۔اے کو ہٹانے کا مطالبہ کافی وقت سے ہو رہا تھا۔ اب بی ایس پی امید کرتی ہے کہ اس ضمن میں مرکزی حکومت کے فیصلے کا صحیح فائدہ وہاں کے لوگوں کو آگے ملے گا‘‘۔

Published: undefined

انہوں نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا کہ جموں و کشمیر کے لیہ۔لداح کو الگ سے یونین ٹریٹری بنانے کا اعلان کرنے سے خاص کر وہاں کے بدھ سماج کے لوگوں کا بہت پرانا مطالبہ اب پورا ہوا ہے۔ جس کی بی ایس پی استقبال کرتی ہے۔ مرکزی حکومت کے اس فیصلے سے پورے ملک میں خاص کر بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے بدھ سماج کے پیرو کار کافی خوش ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ راجیہ سبھا میں بی ایس پی رکن پارلیمان ستیش چندر مشرا نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کی تجویز کی حمایت کی تھی۔ مایاوتی نے کہا تھا کہ اب دیگر ریاستوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھی دلت اور پسماندہ طبقات کو ریزرویشن کا فائدہ ملے گا اس لئے ان کی پارٹی اس کی حمایت کرتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined