قومی خبریں

جموں و کشمیر: ’ہم نماز کی اجازت نہیں دے سکتے‘، عیدگاہ میدان میں عید کی نماز کو لے کر رسہ کشی والے حالات

تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب جموں و کشمیر وقف کی صدر ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے اعلان کیا کہ اس سال دفعہ 370 منسوخ ہونے کے بعد پہلی بار تاریخی عیدگاہ میں اجتماعی عید کی نماز ادا کی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>عید کی نماز ادا کرتے فرزندان توحید، فائل تصویر یو این آئی</p></div>

عید کی نماز ادا کرتے فرزندان توحید، فائل تصویر یو این آئی

 
Shah Junaid

جموں و کشمیر وقف بورڈ اور جموں و کشمیر پولیس کے درمیان عیدگاہ میدان میں عید کی نماز کو لے کر رسہ کشی نے وادی میں کشمکش اور کشیدگی والے حالات پیدا کر دیئے ہیں۔ وقف بورڈ نے صاف طور پر نماز پڑھے جانے کا اعلان کر دیا ہے اور مقامی انتظامیہ نے نماز کے تعلق سے اہم جانکاریاں بھی فراہم کر دی ہیں۔ لیکن جموں و کشمیر پولیس نے سیکورٹی اسباب کا حوالہ دیتے ہوئے اس قدم کو ہری جھنڈی نہیں دے رہی۔

Published: undefined

دراصل تنازعہ گزشتہ دنوں اس وقت شروع ہوا جب جموں و کشمیر وقف کی صدر اور بی جے پی لیڈر ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے اعلان کیا کہ اس سال دفعہ 370 منسوخ ہونے کے بعد پہلی بار تاریخی عیدگاہ میں اجتماعی عید کی نماز ادا کی جائے گی۔ اجتماعی نماز کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد عیدگاہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے درخشاں اندرابی نے کہا کہ ’’اگر موسم نے ساتھ دیا تو نماز ادا کی جائے گی۔ کشمیر میں اب اچھا ماحول ہے اور انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عید کی نماز عیدگاہ میں ہی ہو۔‘‘

Published: undefined

دوسری طرف جموں و کشمیر پولیس بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں اور تشدد کے پچھلے ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے عیدگاہ میدان میں اجتماعی عید کی نماز کی اجازت دینے کے حق میں نہیں ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے یہ اعتراف کیا کہ سیکورٹی کے نظریہ سے بہتری دیکھنے کو ملی ہے اور سری نگر پرامن ہے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ اس معاملے میں آخری فیصلہ ضلع انتظامیہ لے گا۔

Published: undefined

قابل ذکر بات یہ ہے کہ وقف بورڈ نے پہلے ہی مناسب سہولیات کے ساتھ عیدگاہ میدان کی تعمیر نو کا کام شروع کر دیا ہے۔ پھر بھی عیدگاہ میدان میں اجتماعی عید کی نماز کا امکان کم ہی نظر آ رہا ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ اعلیٰ پولیس افسر نے سونمرگ میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’جہاں تک علاقے میں نظامِ قانون کی حالت کا سوال ہے، تو افسران کوئی جوکھم نہیں اٹھائیں گے اور عیدگاہ میں زبردست بھیڑ کی وجہ سے خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔‘‘ پولیس افسر نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’ہم عیدگاہ میں نماز کی اجازت نہیں دے سکتے، کیونکہ عید کی نماز کے بعد ہمیشہ احتجاجی مظاہرے ہوتے رہے ہیں۔ زمین پر امن یقینی کرنے کے لیے اگر تھوڑی بہت قربانی دینی پڑے تو برا نہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined